جی این کے اردو
6/اکتوبر 2023
پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی
پاکستان نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم کو 205 رنز پر آوٴٹ کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 287 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے حارث روٴف نے تین، حسن علی نے دو جب کہ شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد نواز اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی ٹیم اپنا اگلا میچ 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔