قلم کار سے ملاقات

پروفیسر صغیر افراہیم صاحب کے ساتھ ڈاکٹر غلام نبی کمار کی ایک ملاقات


شیخ العالم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، جموں و کشمیر کے زیر اہتمام “قلم کار سے ملاقات” میں آج ہمارے مہمان اردو زبان و ادب کی ایک معروف شخصیت پروفیسر صغیر افراہیم صاحب ہیں۔ پروفیسر صغیر افراہیم اترپردیش کے قصبہ اناؤ میں پیدا ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ تک تعلیم اپنے قصبے ہی میں پائی ۔ اس کے بعد اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مقصد علی گڑھ آئے۔ جہاں سے انھوں بی۔ اے، ایم اے اردو اور پی ایچ ڈی کی۔ پروفیسر صغیر افراہیم صدر شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی بھی رہ چکے ہیں۔ آپ نے تقریباً تیس سے زیادہ برس شعبہ اردو میں گزارے۔ آپ کے زمانے میں شعبہ اردو نے بہت ترقی کی۔ آپ کی نگرانی میں جن حضرات نے پی ایچ ڈی کی وہ آج زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔ آپ تہذیب الاخلاق کے پانچ برس تک مدیر رہے۔ آپ کی زیر ادارت رسالے میں کئی خوشگوار تبدیلیاں آئیں۔ آپ نے سالانہ مجلہ دانش کی ادارت بھی کافی وقت تک سنبھالی ہے۔ پروفیسر صغیر افراہیم نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز افسانہ نگاری سے کیا۔ بعد میں تحقیق و تنقید کی طرف توجہ کی۔ آپ کی مختلف موضوعات پر درجنوں کتابیں شائع یوچکی ہیں۔ آپ نے غیر افسانوی ادب، فکشن تنقید اور شعری تنقید میں اہم فریضہ انجام دیا ہے۔ پروفیسر موصوف کا پریم چند شناسی میں بھی اہم نام ہے۔ بحثیت مترجم بھی آپ نے اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ پروگرام :قلم کار سے ملاقات زیر اہتمام: شیخ العالم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پیش کش: جی این کے اردو قسط: 20 اینکرنگ : غلام نبی کمار میڈیا ایڈوائزر: محمد تابش، خان رضوان

مصنف کے بارے میں

میر زبیر

ایک تبصرہ چھ