ادبی خبریں

غالب اکیڈمی،نئی دہلی کے زیر اہتمام وزارت ثقافت حکومت ہند کے تعاون سے ایس کے وی نور نگر اوکھلا میں مصوری اور بیت بازی کی مقابلہ آرائی

غالب اکیڈمی،نئی دہلی کے زیر اہتمام وزارت ثقافت حکومت ہند کے تعاون سے ایس کے وی نور نگر اوکھلا میں مصوری اور بیت بازی کی مقابلہ آرائی ہوئی۔ ایس کے وی نور نگر کے تیئس طالبات نے مصوری کے مقابلے میں حصہ لیا اور غالب کی تصویر بناکر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔بیت بازی کے دو گروپ میں ستائیس طالبات نے شرکت کی ایک گھنٹہ تک دوٹیموں میں مقابلہ آرائی جاری رہی۔ زیادہ تر طالبات نے اپنے جواب میں غالب کے اشعار زیادہ پیش کئے۔اس موقع پر ڈاکٹرعقیل احمد نے طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایس کے وی نور نگر کے اساتذہ خاص طور سے اردو پڑھانے والی استانیاں عظمیٰ ناز،اسما ء خاتون،شبنم شریف، مسرت جہاں،نازمین بانو، ممتاز بیگم اور پرنسپل صاحبہ قابل مبارکباد ہیں کہ انھوں نے طالبا ت کی اچھی تربیت کی ہے۔جس سے بچیوں میں خود اعتمادی پیدا ہوگئی ہے۔اس وجہ سے انھیں اپنے فن کے اظہار میں مہارت حاصل ہو گئی ہے۔اس مقابلے میں نسیم بیگم نسیم اور احترام صدیقی نے بحیثیت جج شرکت کی۔احترام صدیقی نے ڈرامے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے میں نقالی کی ضرورت پڑتی ہے وہ صوتی بھی ہوسکتی ہے اور حرکات وسکنات سے بھی۔ انہوں نے کچھ آوازوں کے نمونے پیش کئے۔مصوری میں اول آنے والی طالبہ کو1500/-روپے،دوم آنے والی طالبہ کو1000/-روپے اور سوم آنے طالبہ کو750/-روپے کا انعام دیا گیااور شرکت کرنے والی سبھی بچیوں کو ڈرائنگ باکس دیا گیا اور بیت بازی کی طالبات کو دیوان غالب کا نسخہ پیش کیا گیا۔بیت بازی کی ٹیم اے نے ٹیم بی پر سبقت حاصل کر کے اول مقام حاصل کیا۔ ٹیم اے کو5600/-روپے اور ٹیم بی کو3900/-روپے کے انعامات کا اعلان کیاگیا۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ