جی این کے اردو نیوز ڈیسک
12/ فروری 2023
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ عصر حاضر کے معروف ادیب و افسانہ نگار جناب ابن کنول (ناصر کمال صاحب) کا آج حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال ہو گیا ہے۔ آپ دہلی سے علی گڑھ کے لیے سفر میں تھے کہ راستے میں 11/فروری 2023 کو ہارٹ اٹیک ہوا اور اللہ کو پیارے ہو گئے
اناللہ واناالیہ راجعون!
دعا کریں کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات کو بلند کرے، اپنی رحمت خاص سے نوازے، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین و پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
ابن کنول کا چلے جانا ادب کا بڑا خسارہ ہے۔