غیر درجہ بند

اردو اور پہاڑی زبان کے نامور قلم کار راجہ نذر بونیاری کا انتقال پر ملال

آہ ! نذر بونیاری نہ رہے !!!!!
اردو اور پہاڑی زبان کے مایہ ناز قلمکار، ادیب ، مفکر مورخ،افسانہ نویس،انشائیہ نگار ، محقق، گلوکار اور معروف صحافی راجہ عبدالقیوم خان المعروف نذر بونیاری صاحب داغ مفارقت ممبئی کے ایک اسپتال میں دے گئے
راجہ عبدالقیوم خان المعروف نذر بونیاری صاحب2جنوری 1949 بارہ مولہ کی تحصیل بونیار کے ایک گاوں ترکانجن میں پیدا ہوئے بارہویں تک تعلیم کا سلسلہ اپنے گاوں میں ہی مکمل کیا اور بی اے کی ڈگری لینے کے لئے 1973 میں بارہ مولہ کالج میں داخلہ لیا ۔۔۔
پھر کشمیر یونیورسٹی سے بی ایڈ کی اور بی ایڈ مکمل کرتے ہیں قوم کی معماری کے لئے وعدہ بند ہو کر استاد کا سنبھالا اور 43سالہ سروس کے بعد 2007 میں محکمہ تعلیم سے سبکدوش ہوئے جہاں انھوں نے اپنے فرائض منصبی مختلف جگہوں پر انجام دئے وہاں ہی وہ DIET میں بھی اپنے فرائض انجام دئے اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے
Text Book Advisory Board
میں بھی اپنے فرائض انجام دئے ۔۔۔چودہ سے زائد کتب کے مصنف تھے جس میں چھ کتب پہاڑی میں اور آٹھ کتب اردو میں تصنیف کی ۔ ان کی تحریریں اخبار ہمدرد،ہمارا کشمیر روزنامہ کشمیر میں بھی چھپتی رہی
انھوں نے مختلف ممالک میں مختلف زبانیں سیکھنے کی غرض سے سفر بھی کئے آج 20فروری 2024 کو اس دنیا فانی کو الودع کر گےانا للہ وانا الیہ راجعون، ،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین،

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ