غیر درجہ بند

یونانی اسٹیٹ میڈیکل کالج و اسپتال میں طالب علموں کا اورینٹیشن پروگرام

پریس ریلیز الہ آباد

  آج، 06/01/2024، بروز ہفتہ،  یونانی پوسٹ گریجویٹ کورس (MOD Unani) تعلیمی سیشن 2024-2023-میں داخلہ لینے والے طلباء کے لیے یونی میڈیکل کالج، پریاگ راج میں اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد گیا  جس کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسیم احمد نے کیا- مہمان خصوصی پروفیسر جی ایس تومر کی موجودگی میں پروگرام کا آغاز پروفیسر کفیل احمد کے استقبالیہ کلمات سے ہوا، اس کے بعد پروفیسر نجیب حنظلہ نے اسٹوڈنٹس سے 

خطاب کیا۔مذکورہ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہو ءے پروفیسر جی ایس تومر نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں پوری دنیا آیوش نظام کو قبول کرنے والی ہے، ہمیں اپنی تحقیق کو اس سطح کا بنانا ہوگا جیسا کہ سائنٹفک سوسائٹی دیکھنا چاہتی ہے۔ اپنی تحقیق کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے پروفیسر تومر
نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وبا کے دوران مغربی ممالک میں تقریباً 70 فیصد جڑی بوٹیوں کی مصنوعات استعمال کی گئیں۔ اور طب یونانی نے لوگوں کے علاج میں ایک اہم کردار ادا کیا –
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسیم احمد نے پوسٹ گریجویٹ کورس میں داخلہ لینے والے طالب علموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا گیا کہ کالج انہیں اس کیمپس میں تحقیق سے متعلق تمام قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گا۔
پروگرام میں موجود تمام شعبہ جات کے تمام اسکالرز نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نئے آنے والے سکالرز کو یقین دلایا کہ اس کالج میں آپ کو اپنے تحقیقی کام کے لیے ایک مثبت ماحول ملے گا۔
اظہار تشکر کا رسم ڈاکٹر ثناء اختر نے کیا
اس پروگرام میں کالج کے فیکلٹی ممبران پروفیسر انوار احمد قریشی، پروفیسر جمال اختر، پروفیسر عرفان احمد، پروفیسر محمد آصف حسین عثمانی، پروفیسر ضیاء بیگ، پروفیسر محمد شاہد، ڈاکٹر اختر، ڈاکٹر خورشید اور دیگر طالب علموں نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر بلال احمد نے ادا کی، پروگرام کا اختتام کالج ترانہ اور طلباء کی جانب سے پیش کیے گئے قومی ترانے سے ہوا۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ