آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 ڈیوکس کرکٹ بال سے کھیلے جانے والے فائنل میچ کے دوران اگر بارش یا کسی دیگر وجہ سے وقت برباد ہوتا ہے تو اس کے ازالہ کے لیے مقابلے کو 23 جون تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
المی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 18 جون سے شروع ہونا ہے جو 22 جون تک چلے گا۔ اس میچ کا انتظار پوری دنیا کے کرکٹ شیدائیوں کو ہے، اور جمعہ کو آئی سی سی نے کھیل کے شرائط و ضوابط بھی جاری کر دیے۔ آئی سی سی کے مطابق میچ کے ڈرا یا ٹائی ہونے پر دونوں ہی ٹیموں کو فاتح قرار دیا جائے گا۔ گویا کہ اگر ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں میچ کا نتیجہ نکالنے میں ناکام ہوتی ہیں، تو انھیں پوائنٹ یا کسی دیگر بنیاد پر فاتح قرار نہیں دیا جائے گا، بلکہ پہلے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کی فاتح دونوں ہی ٹیمیں مشترکہ طور پر ہوں گی۔