جی این کے اردو، 26 نومبر 2023
پریس ریلیز
الہ آباد ،
ادارہ ادب سلسلہ (نئی دہلی) کے ذریعہ پہلی مرتبہ اردو زبان وادب میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے اہم ادبا و شعراء کو اعزازات سے نوازنے کے لئے ایک خصوصی تقریب تقسیم اعزاز ت کا انعقاد 26 نومبر کو نوراللہ روڈ واقع نواب گارڈین، کریلی ،الہ آباد میں کیا گیا-
ادارہ ادب سلسلہ نے سال 2022-2023 کا “مشرف عالم ذوقی قومی ایوارڈ جن شعرا و ادبا کی خدمت میں پیش کیاوہ اس طرح ہیں:
مشرف عالم ذوقی قومی ایوارڈ برائے” اردو تنقید” پروفیسر آفتاب احمد آفاقی صاحب کو ، پروفیسر صالحہ رشید صاحبہ کو خواتین زمرہ میںفارسی و اردو زبان میں ادبی خدمات کے لیے ، پروفیسر علی احمد فاطمی صاحب کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ ، سہیل انجم صاحب کو صحافت ، ڈاکٹر پرویز شہریار صاحب کو افسانہ نگار ی، مشتاق احمد نوری صاحب کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ ، ڈاکٹر سید احمد قادری صاحب کو مجموعی ادبی خدمات کے لیے ، زبیر الحسن غافل صاحب کو شاعری ، مظہر عالم مظاہری صاحب کو پنجاب میں صحافت ، ایم نصراللہ نصر کو مغربی بنگال میں ادبی خدمات جبکہ ڈاکٹر جاوید حسن کو اردو ڈراما، کے پی شمس الدین کو کیرالا میں اردو ادبی خدمات اور غلام نبی کمار کو جموں و کشمیر میں اردو ادب کی خدمات کے اعتراف میں رسالہ ادب سلسلہ کے مدیر محمد سلیم علیگ اور مدیر اعلیٰ ڈاکٹر تنویر فریدی علیگ کے ذریعہ ایوارڈ سے نوازا گیا –
































































