جی این کے اردو
October, 13, 2022
پریس ریلیز
سروجنی نائیڈو مرکز برائے خواتین مطالعات نے یوم دماغی صحت(مینٹل ہیلتھ ڈے)منایا
سروجنی نائیڈو سینٹر فار وومینس اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مورخہ بارہ اکتوبر دوہزار بائیس کو ’انڈراسٹینڈنگ جینڈر اینڈ ویل بیئنگ‘ کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ منعقد کرکے یوم دماغی صحت منایا۔یہ پروگرام سکون ہیلتھ،فورٹس اسپتال لمٹیڈ کے اشتراک سے منعقد ہوا تھا۔مباحثہ پینل میں محترمہ کامنا سرین، کنسلٹنٹ۔کلینکل سائیکولوجسٹ،سکون ہیلتھ کیئر اور ڈاکٹر مدھو لیکا باجپئی،سینئیر فیکلٹی، شعبہ نفسیات، بھاسکر آچاریہ کالج،دہلی یونیورسٹی اورپروفیسر بلبل دھار جیمس،اعزازی ڈائریکٹر سروجنی نائیڈو سینٹر فار وومینس اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے متعلقہ موضوع پر گفتگو کا آغاز کیا۔
پروفیسر ابراہیم،ڈین،اسٹوڈینٹس ویلفیئر،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروگرام کی صدارت فرمائی۔اپنے استقبالیہ خطبے میں پروگرام کے صدر پروفیسر ابراہیم نے دماغی صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ڈاکٹر مدھولیکا باجپئی نے ’جینڈر اینڈ سائیکلوجیکل ویل بیئنگ‘ کے موضوع پر تفصیلی پرزینٹشن دیا۔
انھوں نے ’مائناریٹی اسٹریس ماڈل‘ جو ایل جی بیٹی قیو آئی اے پلس برادری کی نفسیاتی تکالیف اور کمیوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے اس سے متعلق گفتگو کی۔انھوں نے مردو عورت دونوں پر اضافی صحت دباؤ پید اکرنے والے مسائل کو بھی اجا گر کیا۔محترمہ کامنا سرین کا پرزنٹیشن دماغی اذیت کے علائم پر مرکوز تھا اور دماغی بیماریوں کے علاج کا جامع طریقے کی اہمیت کوبتاتا تھا۔ڈاکٹراپرنا دیکشت نے پروگرام کو کوآرڈی نیٹ کیا تھا۔
پروگرام میں بڑی تعداد میں طلبا و فیکلٹی اراکین نے شرکت کی۔پروگرام میں شریک لوگوں کا انھوں نے شکریہ ادا کیا۔آخر میں سوال اور جواب کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔تعلقات عامہجامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی