GNK URDU / جی۔این۔کے اردو نیوز ڈسیک
سید و سادات نارہ بل
من حاجی سید محمد مراد بخاری
احکام الٰہی پر شرح کا مطلب اللہ کے احکامات کی وضاحت اور تشریع کرناہے۔جس میں اس کے توحید عبادت کائناتی قوانین اور زندگی گزارنے کے اصولوں کو سمجھانا شامل ہے۔جیسے اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا۔اس کی عبادت کرنا اور کائنات میں اس کے ربوبیت اور حاکمیت کوتسلیم کرنا ہے۔تاکہ انسان شکرگزار اور فرمان بردار بندہ بن سکے۔نہ کہ اس کا غلط سیاسی تعبیر کرکے بغاوت کی سیاست کرنا۔
اللہ نے احکام الٰہی کو نافذ کرآنے اور سمجھانے کےلیے اپنے خاص بندوں کو منتخب کیاہے۔جن میں سر فہرست پنجتن پاک ہیں۔جنہوں نے مال وجان قربان کرکے دین اسلام کو زندہ رکھا۔اسی خاندان سے ایک پھول ایران کے بخارہ سے پاکستان کے عوج شہر میں ساکن ہویے جن کا اسم شریف سید جلال الدین بخاری سہروردی تھا۔اور اسلام کی خدمت کی۔جناب سید جلال الدین سرخ پوش کی نسل سے ایک پھول کھیلا۔جو وارد کشمیر ہوا۔جس کا اسم گرامی سید علاو الدین بخاری سہروردی تھا۔اور بڈگام ضلع کے اسگندر پورہ بیروہ میں ساکن ہوئے۔دین کی خدمت کرنے میں اپنا کردار نبھایا۔حضرت کے چار بیٹے ہوئے۔میر سید ضیاو الدین بخاری زیرک۔ میرسید فخر الدین بخاری ۔میر سید تاج الدین بخاری۔میر سید محمد بخاری۔
میر سید فخر الدین بخاری سے حضرت حاجی میر سید مراد بخاری تولد ہویے۔ جنہوں نے اپنے چاچا حضرت میر سید ضیاو الدین بخاری زیرک سہروردی سے تعلیم حاصل کی تھی۔اپنی زندگی میں دو حج کیے تھے۔مدینہ پاک سے ہی جناب کو ارشاد ملا آپ علم لے کر کریری شہر بارہ مولہ جاکر ساکن ہوجاو۔وہی ہوا ۔آج بھی کریری میں جناب کا استانہ عالیہ ہے۔جناب سے چار فرزند تولد ہویے۔جناب میر سید سیعد بخاری۔جناب میر سید نور بخاری ۔جناب میر سید حیدر بخاری۔جناب میر سید ابو بخاری۔ جنہوں نے دین کے خاطر اپنا کردار اچھے سے نبھایا۔جنا ب میر سید سعید بخاری کی اولاد میں میر سید حضور بخاری کی زوریات آج بھی نارہ بل میں موجود ہے۔اللہ تعالی ہمیں سچایی پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔
تحریر : سید غلام نبی بخاری
نارہ بل
رابطہ نمبر ; 9906728281
