GNK URDU 11/March 2025
ڈاکٹر یوسف رضا کی سربراہی میں بی پی ایس سی میں دو طلبہ کا انتخاب
اردو کے فروغ کے لیے اردو فاؤنڈیشن کے عزائم مستحکم
دہلی، اردو فاؤنڈیشن گذشتہ دو سالوں سے اردو کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف رضا اس کے ذریعے پی ایچ ڈی انٹرنس ٹیسٹ، یو جی سی نیٹ جے آر ایف، پی جی ٹی اور ٹی جی ٹی کے علاوہ ریاستی سیٹ کی تیاری کرارہے ہیں۔اس فاؤنڈیشن کے ذریعے ابھی حال ہی میں بی پی ایس سی 22/2024 میں دو طلبہ غلام محمد اور افتخار علی نے کامیابی حاصل کی ہے۔اس سے قبل بھی 2024 میں اردو فاؤنڈیشن کے ایک طالب علم قاصد علی نے بھی بی پی ایس سی 26/2023 میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔متعدد طلبہ کا انتخاب ملک کی کئ یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کورس کے لیے بھی ہوا ہے۔ اردو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آن لائن اور آف لائن دونوں سطحوں پر کوچنگ دی جارہی ہے۔ دہلی میں ڈی ایس ایس ایس بی کے تحت اردو ٹی جی ٹی کا امتحان گذشتہ دنوں ہوا ہے۔ اس کے لیے بھی انہوں نے ذاکر عباس کے ساتھ مل کر برہمپوری میں آل اطہر ایجوکیشنل سینٹر میں مفت کوچنگ اور امتحان کی پریکٹس کرائ تھی۔واضح رہے اردو فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر یوسف رضا کو ان کی کتاب ندا فاضلی حیات و جہات پر اتر پردیش اردو اکادمی لکھنؤ اور دہلی اردو اکادمی انعامات سے نوازا چکی ہیں۔ان کی ادارت میں ایک ششماہی رسالہ عالمی اردو ادب بھی دہلی سے جاری ہے۔ ان کے متعدد تحقیقی و تنقیدی مضامین ہند و پاک کے اہم رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سمینار میں بھی انہوں نے اپنے مضامین پڑھے ہیں ۔ان کی کوشش ہے کہ اردو زبان کے طلبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں جس سے ان کی صحیح رہنمائ ہوسکے۔منتخب ہونے والے طلبہ کے گھر مبارکباد دینے کا سلسلہ لگا ہوا ہے۔