غیر درجہ بند

کشمیری ادیب اور ماہر تعلیم مجید مجازی کو “بال ساہتیہ پرسکار” سے نوازا گیا۔ کلکتہ میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔

جی این کے اردو

31/ جولائی 2022

کلکتہ میں ساہیتہِ اکیڈیمی کی شاندار تقریب۔

کشمیری ادیب اور ماہرِ تعلیم مجید مجازی کو ”بال ساہیتہ پُرسکار“ سے نوازا گیا ۔


آج کولکتہ کی نیشنل لاٸبریری کے آڈیٹوریم میں ساہیتہِ اکیڈیمی نٸی دلی کی ایک شاندار تقریب میں بچوں کے ادب کے قومی ایوارڈ”بال ساہیتہِ پُرسکار 2021“ ملک کی 22 بڑی زبانوں میں لکھی گٸی کتابوں کو عطا کیے گیے۔کشمیری زبان کےلیے یہ ایوارڈ جواں سال ادیب، شاعر، ڈراما نگار اور ماہرِ تعلیم مجید مجازی کی بچوں کےلیے لکھی گٸی کتاب ” پُھلے گُلن ہنز “کو دِیا گیا۔جبکہ ڈوگری زبان کےلیے بزرگ ادیب نرسِنگھ دیو جموال کو یہ ایوارڈ ملا۔اس پُر ویقار تقریب کی صدارت ساہیتہِ اکیڈیمی نٸی دِلی کے ناٸبِ صدر شری مادھو کوشک نے کی۔تقریب کےمہمانِ خصوصی بنگالی زبان کے نامور ادیب سرسندھو مکھوپدیاے تھے، جبکہ اکیڈیمی کے سیکریٹری شری کے سری نواسا راو نے ملک کے مختلف اطراف سے آے ہوے ادیبوں اور شاعروں کا پُر تپاک استقبال کیا۔تقریب پر بولتے ہوے مجید مجازی نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم بچوں کےلیے معیاری اور دلچسپ ادب تخلیق کریں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کےلیے لکھنے کی ترغیب مجھے اپنے اساتذہ مرحوم ڈاکٹر عزیز حاجنی اور محمد احسن احسن سے ملی ہے اور آج یہ باویقار ایوارڈ لیتے ہوے ان دونوں اساتذہ کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ