جی این کے اردو، 15/ نومبر 2023
جی۔این۔کے پبلی کیشنز اور ماڈل گورنمنٹ ڈگری کالج چرارشریف کے زیر اہتمام
دو کتابوں ”جلتی شمع“ اور”Candid Soul Whisper“ کی تقریب رونمائی
ُُُپریس ریلیز: کشمیر۔15/نومبر2023
جی۔این۔کے پبلی کیشنز اور ماڈل گورنمنٹ ڈگری کالج چرارشریف(کشمیر) کے زیر اہتمام 15/نومبرکو دو کتابوں ”جلتی شمع“ از سہیل نثار اور”Candid Soul Whisper“از ڈاکٹر محمد عباس کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔یہ دونوں کتابیں جی۔این۔کے پبلی کیشنز کے بینر تلے شائع ہوئی ہیں۔کالج کی پرنسپل پروفیسر روینا حسن کی سربراہی اور اشاعتی ادارے کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر غلام نبی کمار اور دیگر اساتذہ ڈاکٹر سمیر احمد،ڈاکٹر جاوید احمد،ڈاکٹر محمد شفیع بٹ کی موجودگی میں کتابوں کی رسمِ رونمائی انجام دی گئی۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کا فریضہ منیب بشیر نے انجام دیا۔
اس کے بعدبسمہ منظور نے خوبصورت نعت شریف پڑھا۔استقبالیہ کلمات میں ڈاکٹر غلام نبی کمار نے مہمانوں کا استقبال کیااور کتابوں کی اہمیت اور مصنفین کی صلاحیت کے تعلق سے اظہارِ خیال کیا۔اس موقع پر ”جلتی شمع“پر غلام نبی کمار نے تبصرہ پڑھا جب کہ ڈاکٹر رفعت صاحبہ نے انگریزی کتاب”Candid Soul Whisper“ پر پُر مغز تبصرہ پیش کیا۔اس کے بعد مصنفین ڈاکٹر محمد عباس اور سہیل نثارنے طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اپنے قلمی سفرپر روشنی ڈالی۔
آخر میں دونوں مصنفین کی خدمت میں شال اور سند افتخار پیش کی گئی۔اس پروگرام میں نظامت کا فریضہ ڈاکٹر عقاب علی بابا نے بہ حسن و خوبی انجام دیا۔اس موقع پر مختلف شعبوں سے جو اساتذہ پروگرام میں شریک ہوئے ان میں ڈاکٹر نذرالامین گاش،ڈاکٹر فردوس احمد،ڈاکٹر شبیر احمد،ڈاکٹر سخی عرفان شاہ،ڈاکٹر طارق احمد،ڈاکٹر تفسیر ایوبی،ڈاکٹر فائقہ،ڈاکٹرسیار احمد،ڈاکٹر شمیم احمد،ڈاکٹر محسن احمد میر،ڈاکٹرعزیز الرحمن بیگ،ڈاکٹر آسیہ،ڈاکٹر خوشنما،ڈاکٹر انبیاء وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔علاوہ ازیں ٹکنیکل سپورٹ میں ساجد اشرف وانی،راکب احمد،پرویز احمد کے اسم گرامی اہم ہیں۔