جی این کے اردو، 13 / جون 2023
شعبہ اردو، ماڈل گورنمنٹ ڈگری کالج،چرارشریف کے زیر اہتمام
یک روزہ خوش خطی تربیتی کا انعقاد
آج مورخہ 13/جون 2023کو شعبہئ اردو،ماڈل گورنمنٹ ڈگری کالج،چرارشریف،بڈگام (کشمیر)کے زیر اہتمام خوش خطی سے متعلق یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقا د کیا گیا۔جس میں کالج کے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر خوش نویسی کے ماہرین اساتذہ محمد حسین، عبدالسلام کوثری اور امتیاز احمد،کی رہنمائی میں طالب علموں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔پروگرام کے آغاز میں شعبہ اردو کے اساتذہ ڈاکٹر محمد شفیع بٹ اور ڈاکٹر غلام نبی کمار نے خوش نویسی کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ وہ طالب علم جو اپنی تحریری صلاحیت میں نکھار لانے کا ذوق رکھتے ہیں،اور اس میدان میں آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہوں اُن کے لیے اس نوعیت کے آگہی پروگرام بڑے سود مند ثابت ہوسکتے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ کیلیوگرافی یا خوش نویسی کے ان پروگراموں میں مظاہرہ کرنے سے بچوں میں صاف ستھری تحریر کا ذوق اور املا کی غلطیوں کو بہ آسانی دور کیا جا سکتا ہے۔
آخر میں کالج کی پرنسل پروفیسر روینا حسن نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں ان پروگراموں میں شرکت کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی شعبہ اردو کے زیر اہتمام علمی،ادبی،تہذیبی اور ثقافتی پروگرام منعقد ہونتے رہنے چاہیے۔ اس سے بچوں میں علمی و ادبی رجحان میں اضافہ ہوگا۔