غیر درجہ بند

ترقی پسند ادیب و ممتاز نقاد پروفیسر علی احمد فاطمی صاحب سے مدیر ادب سلسلہ محمد سلیم علیگ کی ملاقات

جی این کے اردو

7/ اگست 2022

ترقی پسند ادیب و ممتاز نقاد پروفیسر علی احمد فاطمی صاحب سے مدیر ادب سلسلہ محمد سلیم علیگ کی ملاقات


ترقی پسند ادیب و ممتاز نقاد پروفیسر علی احمد فاطمی صاحب سے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا،
اس متبرک موقع پر موصوف نے ادب سلسلہ کا تازہ ترین خصوصی شمارہ نئی نسل نئی فکر ان کو پیش کیا- اس دوران ادب سے متعلق کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا- اور پروفیسر علی احمد فاطمی سے ادب کے حوالے سے کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ پروفیسر علی احمد فاطمی نے کہا کہ نئی نسل میں
اخلاقی گراوٹ کا رجحان پایا جا رہا ہے۔ اردو ادب میں نئی نسل عجلت پسندی کا شکار ہوچکی ہے آج کی ادبی نسل نہ کچھ سیکھنے کو تیار ہے اور نہ رد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے آپسی رشتوں اور تہذیبی روایات کا تنزل تیزی سے ہو رہا ہے نئی نسل کو پتہ ہی نہیں چل پا رہا ہے کہ وہ کس سمت جا رہی ہے، کچھ نظمیں کچھ غزلیں اور کچھ کہانیاں رسائل و جرائد میں شایع ہوگئیں اپنے آپ کو بڑا شاعر، بڑا فکشن نگار اور نقاد سمجھنے لگے
انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل کو مطالعہ پر زیادہ زور دینا چاہیے اور ایک مثبت سوچ و فکر کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے
کچھہ نئے لکھنے والے ضرور سامنے آ رہے ہیں جو اپنے نئے افکار و اظہار کے ابلاغ سے اردو تنقید، تحقیق، فکشن، شاعری اور صحافت کی دنیا میں اپنی طرف توجہ مبزول کرا نے میں کامیاب ہو رہے ہیں، امید کرتے ہیں کہ نئی نسل ایک مرتبہ پھر اپنی تہزیبی، تمدنی، شیرینی، یکجہتی، رواداری اور ثقافتی جیسی اہم خصوصیات سے اردو زبان و ادب کی خدمت کریں گے
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پروفیسر علی احمد فاطمی گذشتہ 35 برسوں سے اردو کے تحقیقی اور تنقیدی ادب میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں – پرو فیسر علی احمد فاطمی اردو ادب میں ایک ایسا نام ہے ، جس نے ادب کے مختلف اصناف پر کتابیں لکھنے کے علاوہ سیاست اور تاریخ پر بھی گراں قدر کتابیں تصنیف کی ہیں ۔ ان کی اب تک ایک درجن سے بھی زائد کتابیں منظرعام پرآ چکی ہیں ۔

پرو فیسرعلی احمد فاطمی کا شمار اردو کے عالمی ادیبوں میں ہوتا ہے ۔ گزشتہ کئی برسوں سے بیرون ملک ہونے والے اردو کے تمام بڑے جلسوں میں پروفیسر فاطمی ہندوستان کی نمائندگی کرتے آ رہے ہیں ۔ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اب تک درجنوں اعزاز مل چکے ہیں ، لیکن پروفیسر علی احمد فاطمی کا ادبی اور تحقیقی سفر ابھی جاری ہے ۔ اس وقت بھی کئی اہم موضوعات پر ان کی کتابیں تکمیل کے مراحل سے گزر رہی ہیں اور جلد ہی وہ بھی منظر عام پر آئیں گی ۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ