تعزیتی

نامور شاعرہ و افسانہ نگار سیمین درانی کا انتقال، نماز جنازہ آج راولپنڈی میں ادا ہوگی

جی این کے اردو

نامور شاعرہ و افسانہ نگار سیمیں درانی بہاولپور میں وفات پا گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون

ان کی عمر 51سال تھی ۔انہوں نے سوگواران میں دو بچے چھوڑے ہیں ۔۔سیمیں درانی 1971ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں، وہ ادبی حلقوں میں خاتون افسانہ نگار و شاعرہ کی حیثیت سے اپنا ایک مقام رکھتی تھیں ۔سماج کے استحصالی رویوں، جنس کی نفسیات اور عورت کی وجودی قوت کو موضوع بنانے کے حوالے سے جانی جاتی تھیں ۔ان کے افسانوں کا مجموعہ
“آنول نال”بھی شائع ہو چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھیں ۔تاہم وہ ان دنوں بہاولپور میں تھی جہاں بوجہ انہوں نے گذشتہ روز 7/ جولائی 2022 کو خودکشی کرلی ہے ۔ ان کی خودکشی کی خبر جوں ہی ادبی حلقوں میں پھیل گئی تو ان کے چاہنے والوں نے ان سے حسین یادوں کو یاد کیا اور ان کی زندگی کی کشمکش کو بیان کیا۔

ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرنے والوں میں سیمین کرن، سبین علی، نگہت نسیم، ڈاکٹر محمد آصف، صفی سرحدی، شاذیہ اکبر، فخر عالم، الماس زہرا، فائزہ ایوب، کوثر جمال، بلال عباسی، ڈاکٹر رانی حیدر، راجہ ارشد محمود ستی، ناہید مرزا، محمد بلال اظفر عباسی، نادیہ اسلم، شاہدہ مجید، سردار اقبال، محمد مدثر بھٹی، وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

مرحومہ کا نمازہ جنازہ آج جامع مسجد لالہ زار اسٹیٹ میں عصر کی نماز کے بعد پڑھا جائے گا۔

پتہ نوٹ کر لیں:

24 B, lane 1, Street 3, Lalazar Estate, Rawalpindi (Pak)

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ