جی این کے اردو
اناللہ واناالیہ راجعون
جناب ریاضت علی شائق کا آج یعنی 10 مئی 2024کو دہلی کے ایک اسپتال میں حرکت قلب رک جانے سے انتقال ہوگیا ہے۔
مرحوم کے کئ شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں۔جن میں نذر وطن، نذرانہ عقیدت خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔”سفیران کربلا ” کے عنوان سے ایک سفرنامہ بھی شائع ہو چکا ہے۔مرحوم دہلی اردو اکادمی کے ممبر بھی رہے۔ ابھی حال ہی میں ان کی تحقیقی کتاب “دہلی میں اردو مرثیے کا ارتقا” منظر عام پر آچکی ہے۔دہلی اردو اکادمی اور اتر پردیش اردو اکادمی نے ان کی کتابوں پر انعامات سے بھی نوازا ۔مرحوم کی تدفین ان کے آبائ وطن سانکھنی ضلع بلند شہر قصبہ جہانگیر آباد میں کل یعنی 10 مئ 2024 بعد نماز جمعہ ہوگی۔