جی این کے اردو
24 / جون 2022
ذاکر نگر، نئی دہلی
محمد سلیم علیگ (ایڈیٹر ادب سلسلہ)
گزشتہ روز معروف نقاد و شاعر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر استاد پروفیسر کوثر مظہری کی رہائش گاہ پر سہ ماہی ادب سلسلہ کے مدیر محمد سلیم علیگ کی ملاقات ہوئی- اس موقع پر انھوں نے پروفیسر موصوف اور ڈاکٹر خان رضوان کو ادب سلسلہ کا تازہ ترین شمارہ “نئی نسل نئی فکر” (خصوصی شمارہ) پیش کیا
–
محمد سلیم علیگ کے مطابق محترم جناب کوثر مظہری کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ ہر خاص و عام سے خلوص محبت سے ملتے ہیں اور مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے- وہ سادگی، عاجزی اور انکساری کا جیتا جاگتا روپ ہے لیکن اتنے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے باوجود وہ تکبر نام کے عیب پاک ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ پروفیسر کوثر مظہری ادب سلسلہ کے بانی رکن ہیں اور پچھلے سات برسوں سے اپنی تحریر کے ذریعہ ادب سلسلہ کی خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کے اس بے لوث محبت کے لیے ادارہ ادب سلسلہ کی جانب سے ہم تہ دل سے ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں –