۱۰ ؍ مارچ۲۰۲۲
جی این کے اردو ڈیس
آج بر وزجمعرات 10مارچ 2022ء کو شیموگہ ضلع کے ڈپٹی کلکٹر کی سربراہی میں شیموگہ ضلع کے ڈی سی آفس میں پرائم منسٹر پندرہ رکنی کمیٹی کی ضلعی سطح کی سہ ماہی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں پرائم منسٹر پندرہ نکاتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی نے بھی شرکت کی
.
یاد رہے کہ ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی کو ان کی سماجی و بہبودی اطفال و خواتین کی خدمات کے اعتراف میں حکومت کرناٹک کے محکمہء بہبودی خواتین و اطفال کی جانب سے ریاستی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا. لہذا ضلعی ڈپٹی کلکٹر کی سربراہی میں ڈی سی آفس شیموگہ میں ان کانہایت شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا. اور ان کی شال پوشی و گل پوشی شیموگہ ضلع کے ڈپٹی کمشنرڈاکٹر سلوامنی آر نے اپنے ہاتھوں سے کی تمام لوگوں نے پر جوش انداز میں تالیاں بجا کراپنی خوشی کا اظہار کیا۔اور ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی کو مبارکبادیاں پیش کیں۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹر سلوامنی آر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ہمارے ضلعے کے لئے وقار کی بات ہے کہ کچھ دنوں پہلے آپ کو ادب اطفال کا قومی ساہتیہ ایوارڈ دیا گیا،اور اب آپ کی سماجی، رفاہی تعلیمی اور بالخصوص بہبودیئ اطفال کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت کرناٹک نے آپ کو ریاستی ایوارڈ سے سرفراز کیا۔جناب دانپا صاحب نے ڈاکٹر حافظ کرناٹکی صاحب کا تعارف کراتے ہوئے ان کی خدمات کا ذکر کیا۔اور کہا کہ آپ ہی جیسے لوگوں کی وجہ سے ہمارے ضلع کا نام روشن ہے۔ اس موقع سے وہاں پرائم منسٹر پندرہ رکنی کمیٹی کے سارے ممبروں کے علاوہ کے یم ڈی سی کے مینیجر جناب عظمت اللہ صاحب ضلع وقف بورڈ کے افسر،ضلعی مائنا ریٹی افسر،ڈی ڈی پی آئی، سی،ای، او ضلع پنچایت،ضلعی مائنا ریٹی افسرٹی، دھرم پاّ۔ کھادی بورڈ کے افسر، ریشم ڈیپارٹمنٹ کے افسر، بہبودی خواتین و اطفال کے افسر،اسکیل ڈیپارٹمنٹ کے افسر،پلاننگ ڈائر یکٹر ضلع پنچایت،پلاننگ افسر سٹی اربن،سلم بورڈ افسرکے علاوہ نام زد ممبران میں سے باشاصاحب منصور میران صاحب اور منجے جین صاحب موجود تھے
.
ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی نے سبھی افسران،ممبران اور حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں جوبھی سماجی، رفاہی اور تعلیمی خدمات انجام دے رہاہوں اس میں معنو ی طورپر آپ حضرات گرامی کا تعاون بھیشا مل ہے۔ میں جب بھی کسی اہم خد مت کا ارادہ کر تا ہوں تو مجھے اس با ت کی تسلّی رہتی ہے کہ میرے سا تھ اپنے ملک عز یز کی عو ام کے سا تھ سا تھ میرے ضلعے۔ اور ر یا ست کے معز ز افسران کی محبتیں بھی شا مل ہیں۔ کسی انسا ن کاحو صلہ یو نہی بلند نہیں ہو تاہے۔ وہ جن لو گو ں کے سا تھ اٹھتا بیٹھتا ہے۔ جن کا احترا م کر تا ہے جن کی محبتیں۔ اور دعا ئیں حاصل کر تا ہے اس میں سبھو ں کی نیک خوا ہشا ت شا مل رہتی ہے۔ آج آپ حضرا ت نے جو عز ت بخشی ہے اس سے مجھے ایک نئی طا قت ملی ہے۔ میں نے محسو س کیا ہے کہ میرا کنبہ بہت بڑا ہے۔ اور بڑے بڑے لو گو ں کی تا ئید مجھے حاصل ہے۔ اس لیے میں اپنی ہر کا میا بی کے پیچھے اپنے سما ج و معا شرے کے سا تھ ساتھ آپ حضرات کی محبتو ں کو بھی شدت سے محسو س کر تا ہو ں۔ میں ایک با ر پھر آپ سبھی حضرا ت کا شکر یہ ادا کر تا ہو ں۔