خبریں ریاستی

انجمن اسلام شکاری پور،شیموگہ کا حافظؔ کرناٹکی کو اعزازیہ

10 مارچ 2022

جی این کے اردو ڈسیک


حکومت کرناٹک کے محکمہ بہبودیئ خواتین و اطفال، کی جانب سے ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی کو دئیے جانے والے ریاستی ایوارڈ کے موقع سے انجمن اسلام شکاری پور کے ذمہ داروں نے ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی کی خدمت میں ایک اعزاز نامہ پیش کیا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
انجمن کے سکریٹری جناب مقبول صاحب نے کہا کہ ریاستی ایوارڈ پاکر ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی جتنی مسرت محسوس کر رہے ہیں ان سے کہیں زیادہ خوشی اور مسرت ہم لوگ محسوس کررہے ہیں۔ ان کو ملنے والا ہر ایوارڈ ہمارے گاؤں کے وقار میں اضافہ کرتا ہے۔ وہ ہماری انجمن اسلام کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے صدر بننے کے دو سال کے اندر اندر شہر شکاری پور کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے۔ ان کے اندر خدمت کا بے پناہ جذبہ پایا جاتا ہے۔
ڈاکٹرحافظؔ کرناٹکی نے شکریہ کے ساتھ ذمہ داران انجمن اسلام شکاری پور،شیموگہ کا اعزاز قبول کیا۔ اور کہا کہ ہم سبھی لوگوں کو یکجہتی اور بھائی چارے کے عالمی تصوّر کے ساتھ کام کرتے رہنا چاہیے تا کہ ہمارے ملک عزیز کے وقار میں اضافہ ہو۔ اس موقع سے بہت سارے عمائدین حاضر تھے، جن میں جناب مقبول احمد صاحب، سکریٹری انجمن اسلام شکاری پور۔ جناب اشرف اللہ صاحب خزانچی انجمن اسلام شکاری پور۔ جناب فیاض احمد صاحب۔ جناب جاوید احمد صاحب۔ اور آفس سوپروائزر جناب آفتاب صاحب کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ