جی این کے اردو، 10/02/22
چھ کنال اراضی چرار شریف ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کو موقع پر ہی سونپ دی گئی
بڈگام/ 10فروری/ریاض بڈھانہ
تحصیلدار چرارشریف نثار احمد اعوان کی قیادت میں آج چرارشریف ،علمدار کالونی میں انسداد تجاوزات مہیم چلائی گئی اس دوران چرار شریف میں 25 کنال سرکاری اراضی سے غیر قانونی قبضہ ہٹایا گیا اور اس اراضی میں سے 6 کنال اراضی چرار شریف ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی تھی جسے واپس لینے کے بعد موقع پر ہی ان کے حوالے کر دیا گیا اس دوران محکمہ ریونیو، پولیس، میونسپلٹی اور چرار شریف ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ملازمین نے بھی اس مہیم میں حصہ لیا عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی جانب سے اُٹھائے گیے اس اقدام کی تعریف کرتے ھوئے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ھے کہ سرکاری زمینوں سے غیر قانونی قبضے ہٹائے جائے۔