خبریں ریاستی

ڈاکٹر وسیم احمد پرنسپل اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج پریاگ راج کے عہدہ پر نامزد، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہاتھوں سرفراز ہوئے۔

پریس ریلیز پیاگ راج (الہ آباد) : 13 / دسمبر 2023

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ عالی جناب یوگی آدیتہ ناتھ نے 5/دسمبر 2023 کو ایک اہم پروگرام میں ڈاکٹر وسیم احمد کو پرنسپل اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج پریاگ راج کے عہدہ پر تقرر نامہ دیا۔ جس کے بعد ڈاکٹر وسیم احمد نے 6/ دسمبر 2023 کو یونانی ڈائر یکٹوریٹ لکھنو میں پرنسپل اسٹیٹ یونانی میڈیکل کا عہدہ سنبھالا ۔ اس موقع پر کالج کے تمام اساتذہ کرام، ملاز مین اور طلبہ و طالبات نے موصوف کا پر جوشِ استقبال کیا۔ ڈاکٹر وسیم احمد کا اتنے بڑے عہدے پر تعینات ہونے کی خوشی میں ان کے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر ان کے رشتہ داروں، دوستوں اور شاگردوں نے انھیں مبارک باد پیش کی اور مستقبل میں بھی ان کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ