جی این کے اردو 2 جولائی 2023
«« * نعت شریف *»»
ابتدا آپ ہیں ، مصطفیٰ آپ ہیں
مجتبٰی آپ ہیں ، انتہا آپ ہیں
آپ سب سے حسیں، آپ سب سے سخی
مہہ لقا اور دستِ سخا آپ ہیں
خود فصاحت ، بلاغت کے محور بنے
علم کے شہر ہیں ، راستہ آپ ہیں
ساری امت کرے ناز، ایسے نبی!
وہ خدا کی صدا مصطفیٰ آپ ہیں
آپ افضل بھی ہیں ، سب سے بہتر بھی ہیں
دو جہاں کا پتہ مجتبٰی آپ ہیں
سارے نبیوں کے سردار ہیں، دیکھئے!
با خدا آپ ہیں ، پیشوا آپ ہیں
آپ اول بھی ہیں ، آپ ہیں آخری
ابتدا ، انتہا ، مصطفی آپ ہیں
وجہِ خلقِ زماں مصطفیٰ آپ ہیں
آپ نورِ خدا ، سب کو شاہدؔ پتہ
نور کا سلسلہ مصطفیٰ آپ ہیں
علی شاہدؔ دلکش ،
کانکی نارہ ، مغربی بنگال ، انڈیا
واٹس ایپ: 8820239345