غیر درجہ بند

انجمن شعر و ادب جموں و کشمیر کے زیر اہتمام ماگام میں ایک عظیم الشان مجلس حسینی کا انعقاد

جی این کے اردو

23/ اگست 2022

انجمن شعر و ادب جموں و کشمیر کے زیر اہتام ماگام میں ایک عظیم الشان مجلس حسینی کا انعقاد

کل مورخہ 21اگست 2022 کو انجمن شعر و ادب جموں و کشمیر کے زیر اہتمام الہدا کانفرس ہال ماگام بڈگام کے مقام پر ایک عظم الشان مجلس حسینی و مشاعرہ کا انعقاد کیا۔ اس مجلس کے انعقاد میں Trends, Fashion and style magam نے اشتراک کیا ہے۔ مجلس میں وادی کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے شعراء کرام نے سلام , مناجات, اور منقبت کی صورت کلام پیش کرکے شرکت کی۔ انجمن کے سرپرست اشہر اشرف نے شرکاء مجلس کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔


ہلال کشمیری, نثار اعظم اور ڈاکٹر ہلال ایوان صدارت میں موجود رہے, جب کہ نظامت کے فرائض مشہور و معروف شاعر جناب نثار گلزار نے احسن طریقے سے انجام دئے۔ اس بابرکت مجلس میں شرکت کرنے والے شعراء کرام میں جناب اشہر اشرف, نثار اعظم, نثار گلزار , ہلال کشمیری, شفیع شاداب,اسداللہ صفوی, ڈاکٹر ہلال مخدومی ,احمد سجاد , ریاض ربانی کشمیری۔بشیر اطہر حق نواز , مبارک لون, الطاف نظامی, فدا حسین فدا, غلام حسین شبنم, میر شفاعت احمد شیدا, محمد یوسف دانش علی, ظاہر ظہور, قابل ذکر ہیں۔ نیز میزبانی کے فرائض جناب اشہر اشرف, سجاد ماگامی اور پیر رئیس احمد نے شرکاء مجلس کی خاطر داری کر کے بہترین انداز میں انجام دئے ۔جناب نثار گلزار , ہلال کمشیری , نثار عظم اور ڈاکٹر ہلال نے شعراء کرام کی سراہا نا کرنے کے ساتھ ساتھ انجمن کے سرپرست اشہر اشرف کو اس نوعیت کی شاندار مجالس کے اہتمام پر مبارکباد پیش کیا ۔

آخر میں اشہر اشرف نے انجمن کی جانب سے اظہار تشکر پیش کیا اور آئندہ بھی اس قبیل کی مجالس کا انعقاد کرنے کا عظم دہرایا اور ایسی نشستوں کے انعقاد کو فروغ زبان و ادب کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ