غیر درجہ بند

اقبال انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی سے ملاقات

جی۔ این۔ کے اردو

11/ اگست 2022

اقبال انسٹی ٹیوٹ آف کلچر اینڈ فلاسفی، کشمیر یونی ورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی صاحب سے ایک اور خوشگوار ملاقات۔ انھوں نے ہر موقع پر اپنی کتاب اور “اقبالیات” کا تازہ شمارہ پیش کیا۔ اس طرح ان کی متعدد تصنیفات اب میرے کتب خانے کا حصہ بن چکی ہیں۔ الله تعالٰی ان کی کتب سے استفادہ اور مطالعہ کی توفیق عطا فرمائے (آمین)۔
موصوف ہمیشہ ادب اور احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں اور ہمیشہ کی طرح علمی و ادبی گفتگو کا سلسلہ شروع کرتے ہیں ان کے اندر میں نے جس قدر ادبی ذوق، لگن اور جنون دیکھا ہے وہ بہت کم لوگوں کا خاصہ ہے۔


جب سے ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی صاحب نے اقبال انسٹی ٹیوٹ کشمیر یونی ورسٹی کا عہدہ سنبھالا اس وقت سے وہ بہ احسن و خوبی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ادارے کے زیر اہتمام قومی اور بین الاقوامی سیمیناروں اور مختلف موضوعاتی لیکچرس کے لیے جس ذمہ داری سے ملک و بیرون ملک سے ماہرین کو مدعو کیا جاتا ہے۔ وہ بھی قابل سراہنا ہے۔ اس طرح بیرونی ادبا و ناقدین کی آمد سے وادی کی ادبی فضا لہک مہک رہی ہے۔


ان کی ذمہ داری ایک خوش گوار تاثر دے رہی ہے۔ مجھے امید ہے موصوف جلد ہی کسی اچھی خوش خبری سے کانوں میں رس گھول دینے والے ہیں۔ الله تعالٰی انھیں سلامت رکھے آمین۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ