خبریں علاقائی

غمگین مجید ناربلی کے سبکدوش ہونے پر الوداعی تقریب کا انعقاد

جی این کے اردو

1/جولائی 2022

کاکاپورہ ہایرسکینڈری میں تقریب کا انعقاد کئی شخصیات کی شرکت

تنہا ایاز پلوامہ

ضلع پلوامہ کے معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی جنہوں نے آج تک 185 بار خون کا عطیہ دیا ہے ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔اس حوالے سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کاکاپورہ میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے مذکورہ شخص کی سماجی خدمات کو کافی سراہا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کاکاپورہ میں معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات جن میں جموں کشمیر سول سوسائٹی فورم کے سرسربراہ فیاض اندرابی،ندائے کشمیر کے مدیر اعلی معراج الدین فراز، سابقہ ٹریڈ یونین لیڈر منتظر محی الدین،زونل ایجوکیشن آفیسر کاکاپورہ غلام رسول وانی ، ممتازعلی، ڈسٹرکٹ ٹریجریری آفیسر پلوامہ، معروف سماجی کارکن غلام حسن طالب،ٹیچرس فورم زون کاکاپورہ کے پریزیڈنٹ توفیق علی ڈار، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کاکاپورہ محمد مقبول، میر فاروق ، غلام حسن پنڈت کے علاوہ دیگر کئی شخصیات موجودہ تھے۔ اس موقع پر مقررین نے غمگین مجید کی سماجی خدمات کو کافی سراہا اور ان کو ایک بہترین شوسل ورکر قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ