GNK URDU News
ساجد جلال پور کی کتاب رنگ رنگ کی صنعت کا ہوا رسم اجراء
پروفیسر عباس رضا نیر صاحب نے کہا کہ ساجد جلال پوری کی “رنگ رنگ کی صنعت ” صنعتوں کا عجائب گھر ہے جس کے نوادرات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ علم بلاغت کے طلباء کے لیے خضر راہ کی حیثيت رکھتی ہے۔ اردو ادب میں اس قسم کی کتاب نظر نہیں آتی…
جلال پور،امبیڈ کر نگر(نامہ نگار): جعفریہ ایجو کیشنل ایسو سی ایشن جعفرآباد و بزم زندہ دلان جلال پور کے زیر اہتمام مدرسہ امامیہ جعفریہ جعفرآباد جلال پور میں ایک شاندار تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر شاعر،ادیب،نشائیہ نگار عزادار حسین المتخلص ساجد جلال پوری کی کتاب رنگ رنگ کے شاعر(انشائیہ) کے بعد دوسری تصنیف رنگ رنگ کی صنعت (مختلف صنعتوں میں حمدیہ کلام) کی رسم اجرا ء آج بدست یش بھارتی اعزاز سے سرفراز مولانا ڈاکٹر عباس رضا نیر پروفیسر شعبہ اردو لکھنؤ یونیور سٹی عمل میں آئی۔اس مخصوص موقع پروفیسر ڈاکٹر عباس رضا نیر شعبہ اردو لکھنؤ یونیورسٹی،ڈاکٹر سردار مہدی میڈیکل افسر لکھنؤ،مولانا سرور مہدی اسسٹنٹ پروفیسر بی این منڈل یونیورسٹی بہار،ڈاکٹر منتظر قائمی شعبہ اردو فخر الدین علی احمد میموریم کالج محمودہ باد،سینئر شاعر،ادیب،صحافی انس مسرور انصاری ٹانڈوی،مولانا ڈاکٹر رہبر سلطانی امام جمعہ و جماعت جلال پور،خطیب عصر مولانا مہدی حسن واعظ کے علاوہ ڈاکٹر اشہر سوداگر ٹانڈہ نے اپنے اپنے تاثرات و خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پریش بھارتی اعزاز سے سرفراز ڈاکٹر عباس رضا نیر نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس کتاب میں ۰۷/ صنعت یعنی النکار سے سجایا گیا ہے جیسے تشبیہ (اپما النکار) استعاریہ (اپمیہ) صنعت تکرار (انو پراس النکار)تجنیس تام (یمک النکار) وغیرہ جیسی مشکل النکاروں پر شاعر نے محنت کی ہے۔وہیں انھوں نے کہا کہ ادب میں اس قسم کی انوکھی کتاب بہت نایاب ہے یہ کتاب النکاروں کا عجائب گھر ہے جس میں تمام پرانی چیزوں کو ساجد جلال پوری نے جمع کر دیا ہے۔

پرو گرام کی نظامت ڈاکٹر ذیشان حیدر پرنسپل مرزا غالب انٹر کالج جلال پور نے کی پرو گرام کا آغاز حاجی شریف احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدہٗ حمد و نعت شوق اشرفی جلال پوری نے پیش کر خوب داد و تحسین حاصل کی۔وہیں ڈاکٹر سردار مہدی کی دو چھوٹی بچیوں نے عربی و انگلش زبان میں حمد باری تعلیٰ پڑھ کر لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔پرو گرام میں مختلف اخبارات و چینل کے صحافی سمیت ماسٹرمحمد ارشد،انصر جلال پوری،ڈاکٹر محمد ظفر،ادیب افروز،ڈاکٹر حسن سعید،ڈاکٹر خیال مشرقی،شیخ ابن حسن،ناصر حسین نوحہ خوان سمیت سیکڑوں لوگ موجود رہے۔

فوٹو۔۔ کتاب کی رسم اجراء کا خوبصورت منظر