جی این کے اردو
2 جون / 2022
اقبال انسٹی ٹیوٹ آف کلچر اینڈ فلاسفی کے زیراہتمام توسیعی لیکچر بہ عنوان: “مولانا رومی اور علامہ اقبال :تعلیمی افکار و نظریات ” منعقد کیا گیا ،
جس کے مہمان مقرر ممتاز محقق،دانشور؛ معالج ، ڈاکٹر تقی عابدی (کینیڈا) صاحب تھے اس کےعلاوہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف کشمیر پروفیسر نیلوفر خان اور شعبہ اردو کے صدر پروفیسر اعجاز محمد شیخ اور شاعر و ادیب سلطان الحق شہیدی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔






اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر الطاف انجم صاحب نے انجام دی اس پروگرام کا استقبالیہ خطبہ شعبہ کے کوارڈ نیٹر ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی نے پیش کیا۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے بہت سے پروفیسر حضرات بھی موجود۔تھے
عاشقان اقبال نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور رول ادا کیا۔ اس کے علاؤہ اس پروگرام میں ڈاکٹر تقی عابدی اور ڈاکٹر شہناز قادری کی کتابوں کی رسم و رہنمائی بھی انجام دی گئی۔جس پر شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی کے استاذ جناب ڈاکٹر مشتاق حیدر نے ایک جامع اور مدلل تبصرہ پیش کیا