جی این کے اردو
2 جون / 2022
آپ کو یہ خبر دیتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ادب سلسلہ کا تازہ شمارہ جنوری تا جون2022 *نئی نسل نئی فکر* منظر عام پر آچکا ہے ،اس خصوصی شمارہ کو تیار کرنے میں تقریباً ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ لگا۔ کچھ تو حالات ناساز رہے اور کچھ مواد کی عدم دستیابی- بہرحال الله تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ یہ شمارہ تکمیل کو پہنچ گیا- اس خصوصی شمارہ میں عہد حاضر کے نوجوان نسل کے نمائندہ تخلیق کاروں، تنقید نگاروں، محققوں وغیرہ سے متعلق مضامین شائع کیے گئے ہیں ساتھ ہی اس شمارے میں اردو کے مایہ ناز و ممتاز شاعر ساحر لدھیانوی پرمشتمل ایک گوشہ بھی شائع کیا گیا ہے۔ *نئی نسل نئی فکر* عنوان کے تحت پروفیسر کوثر مظہر ی، ڈاکٹر سید احمد قادری اور ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی وغیرہ کے مضامین وتخلیقات کو شامل کیا گیا ہے-
گوشہ ساحر لدھیانوی کے ذریعہ ساحر کی صد سالہ صدی مکمل ہونے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جس میں ایم نصراللہ بن نصر، سریتا چوہان، ڈاکٹر عالیہ اور فرحان اعظمی وغیرہ کی تخلیقات کو جگہ دی گئی ہے-سلسلہ افسانہ میں معروف افسانہ نگار سلام بن رزاق، سیمیں کرن اور راجہ یوسف وغیرہ کے افسانوں کو شامل کیا گیا ہے- سلسلہ غزلیں و نظمیں میں اس مرتبہ کچھ نئے ناموں کو پڑھنے کا موقع دیا جا رہا ہے جن کے قلم میں روشنائی ہے اور جس سے انھوں نے سحر انگیز روشنی بکھیرنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے- سلسلہ نظمیں و غزلیں کے تحت جن شاعروں کے کلام کو شامل کیا گیا ہے ان میں پروفیسر شہپر رسول، شکیلہ رفیق، غزالہ محسن، پرویز شہریار، عشرت معین، سیما، سلیم انصاری، حنا طارق امبریں، امام اعظم اور ماہ جبین آصف وغیرہ کے نام قابل ذکر بہیں۔اس شمارہ کے اگلے حصے میں یاد رفتگاں کے تحت دو مضامین شامل کیے گئے ہیں جس میں پہلا مضمون کلکتہ کے معروف صحافی و فکشن نگار انیس رفیع صاحب کا ہے جو انھوں نے اپنے دوست فراغ روہوی کی رحلت پر لکھا ہے جس کا عنوان اسطرح ہے *گیا وہ دوست جس سے بزم روشن تھی***دوسرے باب میں ڈاکٹر صالحہ صدیقی کا ایک خاص مضمون شائع کیا گیا ہے جو آپ کے دل کو ٹچ کئے بغیر نہیں رہ سکتا- صالحہ صدیقی نے اپنے مضمون *”اکیسویں صدی کا بے خوف فکشن نگار:مشرف عالم ذوقی* میں بہت خوبصورتی سے اکیسویں صدی کے اردو کے مایہ ناز ہستی و معروف فکشن نگار اور صحافی مشرف عالم ذوقی اور ان کی اہلیہ محترمہ تبسم فاطمہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی سعی کی ہے- سلسلہ انٹرویو میں غلام نبی کمار نے پاکستان کے مشہور ادیب سعادت سعید کے ساتھ گفتگو کو ایک نئے انداز سے پیش کیا ہے- شمارہ کے اگلے باب میں سلسلہ سفرنامہ میں *الله کے شہر میں*عنوان سے اسلم حسن علیگ(IRS ) کاایک بہت ہی دلچسپ مضمون شائع کیا گیا ہے۔ اس شمارہ کے آخری حصے میں*نئی نسل نئی فکر* کے تحت مذاکرے، مباحثے (نئی نسل سے متعلق قلم کاروں اور ادیبوں کے تاثرات) اور تبصرے بھی شامل کیے گئے ہیں- ہمیں امید ہے کہ یہ شمارہ آپ کو ضرور پسند آئے گا- ساتھ ہی یہ بھی التجا ہے کہ اس شمارہ کو خرید کر پڑھیں اور ہمیں اپنے بیش قیمتی مشوروں سے نوازیں- مدیر محمد سلیم علیگ*ادب سلسلہ*رابطہ: adabsilsila@gmail.commsaleemalig1972@gmail.com8588840266/ 8429366323