رباعی ۱
ہونٹوں پہ ترا نام سجا لیتا ہوں
روتا ہوں ، تڑپتا ہوں،مزا لیتا ہوں
اللہ ترا ذکر لبھاتا ہے مجھے
ہنستا ہوں کبھی اشک بہا لیتا ہوں
رباعی نمبر ۲
ہم غیب کے ہاتھوں سے رسد لیتے ہیں
توحید پرستی کی سند لیتے ہیں
سجدہ نہیں کرتے کبھی غیر اللہ کو
اللہ سے مشکل میں مدد لیتے ہیں