اردو ادب نظم

خامشی سے گفتگو (نظم) از مہناز انجم

وہ آنکھیں نہیں
آ ب گینے تھے جن میں
ذرا دیر جھانکا
تو لگنے لگا تھا کہ جیون کے دھارے میں بہنے لگے ہیں
کہانی کی ناؤ
کسی بھی دشا میں
کسی اور دریا میں جائے
اداسی کا سورج
کبھی بادبانوں سے اب
جھانک سکتا نہیں
نا رسا خواب میں
مبتلا دل
ابھی تک اسی عکس شفاف میں
چاند کھلنے کی پوری تمنا میں
جینے کے اسباب کی
جستجو کر رہا ہے
کسی خامشی سے مسلسل
یہی گفتگو کر رہا ہے

ماہ ناز انجم

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu