جی این کے اردو ڈیسک
۱۱؍مارچ ۲۰۲۲
عمل رد عمل
مصنف: ڈاکٹر محمد یاسین گنائی
صفحات:۵۲۳،قیمت: ۰۵۳
ناشر: جی۔این۔کے پبلی کیشنز
مبصر: رئیس احمد شاہ(ریسرچ اسکالر برکت اللہ یونی ورسٹی بھوپال)
ڈاکٹر محمد یاسین صاحب جموں و کشمیر کا ایک ذہین باذوق محنتی خوبصورت اور خوب سیرت نوجوان قلمکار ہے جس نے اپنی کم عمری میں ہی اپنی علمی و ادبی ذہانت کا ٹھوس ثبوت پیش کیا ہے۔ ضلع پلوامہ کے ببہاڈ ہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان قلم کارنے ادبی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم وادی کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں سے حاصل کی۔ اس کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اندور یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ جہاں سے آپ نے ”وادی کشمیر کی ادبی و ثقافتی اداروں کی اردو خدمات“کے عنوان پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر صاحب کی اردو دوستی،وفا شعاری اور جان نثاری کا ہی ثمرہ ہے کہ انہوں نے”مشک زعفران“ اور”جامعہ کشمیر کی ادبی خدمات“ جیسی کتاب شائع کی ہیں اور الحمد اللہ اس وقت بھی ان کی کئی ساری کتابیں زیر تب سے آراستہ ہونے جا رہی ہے۔ اس وقت ڈاکٹر صاحب اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے محکمہ تعلیم میں درس وتدریس کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔ آپ جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا بھرپور اس کا پورا حق ادا کرتے ہیں آپ کے مضامین پچھلے کئی سالوں سے ہندوستان کے تقریبا تمام مشہور و مقبول رسائل و جرائد میں شائع ہو رہے ہیں۔ اردو زبان کے تئیں آپ کی خدمات کا دائرہ صرف ہندوستان تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ پاکستان کے معتبر رسائل و جرائد میں آپ کی تخلیقات مسلسل شائع ہوتی رہتی ہیں۔آپ کے مطالعہ کافی وسیع و گہرا ہے۔ عصری تقاضوں اور ضرورتوں کے پیش نظر آپ نے اس کتاب کو ترتیب دے کر جموں و کشمیر کے علمی سرمائے میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔
میں سمجھتا ہوں اس کتاب کو اہل علم قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے، تین سو صفحات پر مشتمل یہ کتاب جی۔این۔ کے پبلی کیشنز نے شائع کی ہے
اس کتاب کو حاصل کرنے کے لیے ڈاکٹر صاحب کے موبائل نمبر 7006108572 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔