جی این کے اردو
25 فروری 2022
سرینگرجموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویحز سید ذیشان فاضل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔جو 25فروری کو طویل علالت کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔ اس سلسلے میں اکیڈیمی سٹاف کا ایک تعزیتی اجلاس آج اکیڈیمی کے صدر دفتر واقع لال منڈی میں منعقد ہوا جس میں موضوف کو خراجِ عقیدت کیا گیا۔مقررین نے سید ذیشان فاضل کی علمی اور ادبی کاوشوں کو سراہا اور مختلف اداروں جیسے دورشن، ریڈیو اور کلچرل اکیڈیمی میں اُن کی خدمات کو سراہا۔ موصوف ساری عمر ایک باعمل آدمی رہے اور علمی اور ادبی منظرنامے پر سرگرم رہے۔ سید ذیشان فاضل کے کلچرل اکیڈیمی کے ساتھ بہت ہی قریبی اور گہرے روابط تھے اور اکثر اکیڈیمی کی مختلف تقاریب میں شامل ہوئے تھے۔ اُن کے انتقال سے ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جسے مشکل سے ہی پُر کیا جاسکتا ہے۔ مقررین نے موصوف کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالا مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اُن کے پسماندگان خصوصن پروفیسر تسکینہ فاضل، ریان فاضل اور عرفان فاضل کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔شعبہ تعلقاتِ عامہ