ادبی خبریں

غالب اکیڈمی میں غزل سرائی کے مقابلے کا انعقاد

جی این کے اردو، 17 فروری 2022

مرزا غالب کے153ویں یوم وفات کے موقع پر غالب اکیڈمی، نئی دہلی میں غزل سرائی مقابلے کا انعقاد کیا گیا اس میں دہلی کے مختلف اسکولوں کے طلبا نے حصہ لیااور غالب کی غزلیں پیش کیں۔ اس مقابلے میں اول، دوم، سوم آنے والے طلبا کو تین ہزار، دوہزار اورایک ہزارپانچ سو روپے کے انعامات دیے گئے۔ ڈی پی ایس آر کے پورم اسکول کی اورجا اکشرا اور چشمہ بلڈنگ اسکول کی زنیرہ عنبر نے اول پوزیشن حاصل کی۔اینگلو عربک اسکول کے محمد طالب نے دوم پوزیشن حاصل کی۔ تیسرا انعام چشمہ بلڈنگ اسکو ل کی شازیہ رئیس نے حاصل کیا۔

شریک ہونے والے سبھی طلبا کو ایک ہزار روپے کا حوصلہ افزائی انعام اور دیوان غالب بھی دیا گیا۔ڈاکٹر ظفر مراد آبادی،ظہیر احمد برنی اور فاطمہ کرمانی نے جج کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقع پر سکریٹری غالب اکیڈمی نے کہا کہ غزل سرائی کا مقابلہ غالب اکیڈمی کی جانب سے ہر سال غالب کے یوم وفات کے موقع پر15 / فروری کو کیا جاتا ہے۔پچھلے سال کورونا کی وجہ سے یہ پروگرام نہیں ہوسکا تھا۔اس سال بہت محدود پیمانے پر یہ پروگرام ہورہا ہے جو طلبا شریک ہوئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جج صاحبان نے طلبا کے زبان اور تلفظ کو بہتر کرنے کا درس دیا۔ نظامت کے فرائض چشمہ فاروقی نے ادا کئے۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ