جی این کے اردو، 15 فروری/ 2022
اشتراک پروفیسر فضل رحمان، ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیورسٹی، کرنول کے وائس چانسلر مقرر۔
آج بتاریخ 15/ فروری، 2022ء حکومتِ آندھرا پردیش کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ (جی او ایم ایس: 7، مؤرخہ 15/ فروری 2020ء) کے ذریعے آندھرا پردیش کے گورنر بسوابھوشن ہری چندن نے پروفیسر فضل رحمان، ڈائریکٹر، یو جی سی ہیومن ریورس ڈیولپمنٹ سینٹر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کو ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیورسٹی، کرنول کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی میعاد چار سال ہوگی۔