ادبی خبریں

ادب سلسلہ کے مدیر محمد سلیم علیگ کی ارریہ آمد پر استقبالیہ تقریب : پرجوش استقبال کیا گیا

جی این کے اردو نیوز ڈیسک

جنوری 11

ادب سلسلہ کے مدیر محمد سلیم علیگ کی ارریہ آمد پر استقبالیہ تقریب

ارریہ، مدرسہ اسلامیہ
ادب سلسلہ کے مدیر محمد سلیم علیگ کی ارریہ آمد پر محبان اردو، انجمن ارریہ اور بزم حسن کی جانب سے ایک ستقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت معروف صحافی، شاعر اور مجلہ ابجد کے مدیر جناب رُضی احمد تنہا نے کی۔ پروگرام کی نظامت ممتاز صحافی اور شاعر جناب پرویز عالم نے کی۔
آغاز میں اسلم حسن (IRS) ایڈیشنل کمشنر جی ایس ٹی پٹنہ نے مہمان خصوصی مدیر ادب سلسلہ محمد سلیم علیگ کو پھولوں کا گلدستہ اور شال پیش کیا، اس کے بعد ارریہ کے مقامی شاعر
مرحوم شاعر ہارون رشید غافل کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ پھر شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے ایس ایچ معصوم نے اپنے کلام سے محفل کو رونق بخشی، بعدازاں دیگر شعراء نے بھی اپنا اپنا کلام پیش کیا۔پروگرام کے آخر میں معروف افسانہ نگار رفیع حیدر انجم نے ایک افسانے کی قرأت کی۔ اظہار تشکر مولانا محمد عادل قاسمی صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ نے ادا کی- اس نشست میں شامل معززین کے اسم گرامی، رفیع حیدر انجم, رضی احمد تنہا، دین رضا اختر، اسلم حسن، شمس الہدی معصوم، پرویز عالم، رہبان علی راکیش اور مولانا محمد شاہد عادل قاسمی (ہیڈ مدرس، مدرسہ یتیم خانہ, اسلامیہ, ارریہ) ڈاکٹر ارشد حسین )( JNU ) تاجدار، اشرف علی، سو بودھ کانت ہیں۔ ان کے علاوہ بھی متعدد ادبا و شعرا نے شرکت کی۔

جو بھی غم تھا اسے سہہ گئی
ایک ندی گنگناتی ھوئی بہہ گی
(اسلم حسن)

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ