جی۔این۔کے اردو، 8/ دسمبر 2023
منظور وقار کانام قومی سطح پر نمایاں گلبرگہ:
( عارف مرزا)
منظور وقار کا مطالعہ اور مشاہدہ گہرا ہے جس کے سبب ان کے طنز و مزاح میں عمدگی پیدا ہوئی ہے اس خیال کا اظہار جناب عبدالحمید فاران نے اپنی صدارتی تقریر میں کیا وہ آج ( ۸ دسمبر) بعد نماز جمعہ ہدایت سنٹر گلبرگہ میں ادارہ ادب اسلامی شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام معروف طنز و مزاح نگار و خاکہ نویس اور بچوں کے کہانی نگار جناب منظور وقار کو حال ہی میں اترپردیش اردو اکادمی لکھنؤ اور مغربی بنگال اردو اکادمی کولکتہ کی جانب سے ان کی کتابوں “مسکرانا منع ہے” ہوا محل اور “ورق ورق چہرے” پر ایوارڈ عطا کئے جانے کی مسرت میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔