جی این کے پروگرام 23/جولائی 2023
شیخ العالم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، (جموں و کشمیر )اور جی این کے پبلی کیشنز کے زیر اہتمام کل سرینگر کے ٹیگور ہال کے کانفرنس روم میں محفل مشاعرہ، رسم رونمائی اور ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس تقریب میں پانچ کتابوں کی رونمائی انجام دی جائے گی۔ جس میں “گلدستہ طریقت” از مقبول فیروزی، “دھوپ چھاؤں کا رقص” از شبانہ عشرت ، “غبار خیال” از تسنیم الرحمٰن حامی، “کوتاہیاں ” از معشوق احمد اور “گرد سفر” از ڈاکٹر گلزار احمد وانی شامل ہیں ۔
اس پروگرام میں پانچ ادبی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر مشاعرہ بھی منعقد ہوگا۔ جس میں بڑے معزز شعرائے کرام اپنا کلام پڑھیں گے۔
اس پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر غلام نبی کمار نے کہا کہ اس نوعیت کے پروگراموں سے نئی نسل کی ذہن سازی ہوگی اور ادب کے تئیں ان کا رجحان پیدا ہوگا۔