جی این کے اردو
ڈاکٹر حافظ کرناٹکی سعودی کے ولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر کل سعودی روانہ
حج بیت اللہ 2023کے لیے 90ممالک کی1300شخصیات میں حافظ کرناٹکی بھی شامل
پریس ریلیز:سرینگر20/جون2023
اردو کے نامور شاعر،ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ بچوں کے ادیب،سو سے زائد کتابوں کے مصنف ڈاکٹر امجد حسین حافظ کرناٹکی سال 2023ء کے دنیا کے اُن90ممالک کی1300ممتاز ترین شخصیات میں شامل ہیں جنھیں امسال سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے فرمان کے مطابق حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوگی۔موصوف اس سے قبل اپنے ذاتی مصارف پر چھے بار حج کا فریضہ انجام دے چکے ہیں۔ہندوستان سے اس بار حج کے لیے جن 31/نامور شخصیات کا انتخاب کیا گیاہے،
ا نھوں نے علمی،ادبی،سماجی، مذہبی،قومی،ملی اور تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔حافظ کرناٹکی کے ہمراہ ہندوستان سے معروف عالم دین مولانا حذیفہ دستانوی،امام و خطیب ڈاکٹر مقصود کامران رشادی اور موٹویشنل اسپیکر منور زماں وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
حج بیت اللہ کے لیے شاہی مہمان بننے کا اعلان سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے جونہی پتہ چلاتوحافظ کرناٹکی کو اردو زبان اور علم و ادب کے میدان سے وابستہ بڑے بڑے ادیبوں اور نامور ہستیوں نے مبارک باد دینا شروع کیا۔
حافظ کرناٹکی سے فون پر گفتگو ہوئی تو انھوں نے کہا کہ ”اللہ نے اس سے قبل 5/سے زائد بار حج بیت اللہ شریف کی سعادت سے سرفراز کیا ہے۔لیکن یہ ایک ایسا سفر ہوگا جہاں حج کے ساتھ ساتھ دنیا کی مشاہیر اور ممتاز ترین شخصیات کو قریب سے دیکھنے،انہیں سننے،ان سے استفادہ کرنے اور اس سے بڑھ کر ان کی دعائیں لینے کا موقع میسر ہوگا۔مجھے لگتا ہے کہ میں نے ادب اطفال اور تعلیمی میدان میں بچوں کی جو خدمت کی ہے۔ اللہ رب العزت نے مجھے اسی خدمت کے عوض مجھے یہ اعزاز بخشا ہے۔“و