خبریں ریاستی

جسٹس تاشی ربستان جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے کار گذار چیف جسٹس مقرر

جی این کے اردو

06 / دسمبر 2022

جسٹس تاشی ربستان جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے کارگذار چیف جسٹس مقرر


الطاف حسین جنجوعہ

حکومت نے جسٹس تاشی ربستان کو جموں وکشمیر ہائی کورٹ کا کارگذار چیف جسٹس تعینات کیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے قانو ن اور انصاف حکومت ِ ہند کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئین ِ ہند کی دفعہ223کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر ِ جمہوریہ ِ ہند نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس تاشی ربستان کو چیف جسٹس ہائی کورٹ مقرر کیا ہے جوکہ 8دسمبر2022سے اِس عہدے پر فائض ہوں گے۔
اُن کی تقرری چیف جسٹس علی محمد ماگرے کی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے جوکہ اِس عہدے سے 7دسمبر2022کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔
جسٹس علی محمد ماگرے نے 13اکتوبر2022کو چیف جسٹس کا حلف اُٹھایاتھا۔ جسٹس نثار احمد ککرو جوکہ 2007سے2009تک چیف جسٹس رہے، کے بعد جموں وکشمیر سے جسٹس ماگرے پہلے چیف جسٹس تھے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تدمہال ہانجی پورہ سے تعلق رکھنے والے جسٹس ماگرے مارچ2013کو تعینات ہوئے تھے۔
وہ فروری2003کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ستمبر2009کو سنیئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر بھی فائض رہے تھے۔
10اپریل 1963کو ضلع لہہ کے گاو¿ں وارسودوپا میں زراعت پیشہ خدان میں پیدا ہوئے جسٹس تاشی ربستان نے 6مارچ1990کو وکالت پیشہ اختیار کیا اور جموں وکشمیر کے مختلف عدالتوں میں بطور وکیل اپنی خدمات انجام دیں۔ وہ1997سے2005تک لداخ خود مختیار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے اسٹیڈنگ کونسل رہے۔
اپریل2008سے 31دسمبر2011تک انہیں جموں وکشمیر ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات کیاگیا اور 15مئی2014کو وہ ہائی کورٹ کے مستقل جج تعینات ہوئے تھے۔

JammuAndKashmir #India

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ