پریس ریلیز
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بابا بھیم راؤ امبیڈکر کی مہاپری نروان دیوس کے موقع پر لیکچر کا انعقاد
سبجیکٹ ایسوسی ایشن،شعبہ سیاسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مہاپری نروان دیوس کے موقع پر چھے دسمبر دوہزار بائیس کو ’امبیڈکر کا تصور جمہوریت‘ کے موضوع پر شعبہ کے سمینار ہال میں ایک لیکچر منعقد کیا۔پروفیسر کرشنا سوامی دارا،ایسو سی ایٹ پروفیسر شعبہ سیاسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یہ خطبہ دیا۔
اجلاس کی صدارت پروفیسر مسلم خان،صدر شعبہ سیاسیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کی۔مختلف شعبہ جات کے طلبا اور اساتذہ بڑی تعداد میں پروگرام میں شریک ہوئے۔
ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر یا بابا صاحب کو آئین ہند کا معمار کہا جاتاہے۔ ان کا انتقا ل چھے دسمبر انیس سو چھپن کو ہوا تھااور ان کی برسی کو ملک میں مہاپری نروان دیوس کے طورپر منایا جاتاہے۔
تعلقات عامہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی