جی این کے اردو
پریس ریلیز
الہ آباد، 25 جولائی 2022
علم و ادب کی معروف شخصیت و
الہ آباد یونیورسٹی کی صدر شعبہ عربی و فارسی پروفیسر صالحہ رشید کا “ادب سلسلہ”کے دفتر پر استقبال
الہ آباد کی صدر شعبہ عربی و فارسی پروفیسر صالحہ رشید ادب سلسلہ کے دفتر پر تشریف لے آئیں۔ جہاں ان کا پھولوں کا گلدستہ دے کر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انھیں ادب سلسلہ کا تازہ ترین خصوصی شمارہ “نئی نسل نئی فکر” پیش کیا گیا۔
پروفیسر صالحہ رشید تقریباً تین دہائیوں سے درس وتدریس کے فرائض بہت خوبی سے انجام دے رہی ہیں- پروفیسر صاحبہ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ فارسی وعربی زبان پر درک رکھتے ہوئے اردو زبان و ادب پر بھی بہت گہری پکڑ رکھتی ہیں جس کی وجہ سے اردو میں بھی یگانہ شناخت رکھتی ہیں- آپ کے علمی انہماک اور ادبی شغف نے فارسی و عربی کے ساتھ ساتھ اردو کے دامن کو بھی موتیوں سے آراستہ کیا ہے۔
موصوفہ درس و تدریس کے میدان میں رہ کر تحقیق و تنقید کے کاموں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ دکھا کر علم و ادب کے پرچم کو بلند کر رہی ہیں- اس کے علاوہ ہمیشہ کچھ نا کچھ نیا کرنے کے جتن میں رہتی ہیں جو ان کی ہمہ جہت شخصیت کو نمایاں کرتا ہے۔ طلباء و طالبات کی ترقی، اصلاح و فلاح و بہبود کے لیے متفکر اور کوششیں کرتی رہتی ہیں۔ آپ کو گراں قدر ادبی خدمات کے لیے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے کئی اعزاز و اکرام سے نوازا گیا ہے-
ادب سلسلہ کا تازہ شمارہ دیکھ کر انھوں یک گونہ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رسالہ ادبی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنا رہا ہے اور لوگوں کی نظروں میں بہ خوبی آرہا ہے۔ اس کے خصوصی اپنی مثال آپ ہے۔ اب اگر کوئی کمی ہے تو اسے یو جی کئر لسٹ میں شامل ہونے۔ ہمیں امید ہے اس کی خوش خبری بھی جلد ہی مل جائے گی۔
الله تعالٰی پروفیسر صالحہ رشید کو سرخرو کرے اور مزید بلندی عطا فرمائے آمین