ادبی خبریں

ہم سخن کلچرل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کشمیر کے زیر اہتمام بزم یارانِ سخن

جی این کے اردو ڈیسک

3 اپریل 2022

ہم سخن کلچرل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کشمیر کے اہتمام سے گورنمنٹ بائز مڈل سکول واری پورہ پائین کریری میں “بزم یارانِ ہم سخن” عنوان کے تحت ایک شاندار ادبی محفل اختتام پذیر۔

عابد الائی/مورخہ ۲ اپریل ۲۰۲۲ ء بروز سنیچروار ہم سخن کلچرل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کشمیر کے اہتمام سے گورنمنٹ بائز مڈل سکول واری پورہ پائین کریری میں ”بزم یارانِ ہم سخن“ عنوان کے تحت ایک شاندار ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سےآئے ہوئے بزرگ و نوجواں شعراء و ادباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔تلاوت کلام پاک کے فرائض مولوی غلام نبی الائی نے انجام دیے جبکہ نعت خوانی کی سعادت معروف نعت خواں جنید نبی الائی نے حاصل کی۔اسکے بعد آرگنائزیشن کے روح رواں ریاض ربانی کشمیری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمان اساتذہ،شعراء،ادباء و دیگر باشندگان کا استقبال کیا۔

محفل کی صدارت وادی کے مشہور و معروف شاعر،استاد،اور ادیب غلام قادر شاد دردپوری نے کی جبکہ ایوانِ صدارت میں معروف شخصیت شاعر اور ادیب شہناز رشید،حسن اظہر اور ماسٹر نثار احمد بابا موجود رہے۔آج کے محفلِ مشاعرہ میں جن مشہور و معروف شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب دادوتحسین حاصل کی۔ان میں شہناز رشید،شاد دردپوری،یوسف صمیم،،حسن اظہر،ریاض ربانی کشمیری،نثار اعظم،الیاس آزاد،مُبارک لون،سید شمیم احمد شمیم،سمیرہ حیا،،ساگر نذیر،اشعر اشرف،فدا حسین ذہاب ہائیگامی،رفیق ہائیگامی،شوکت تلگامی،ابو صالح بن حبہ لالہ،اشرف گلکار،احمد سجاد،جاذب سوپوری،مذمل ابن عبداللہ،طارق احمد طارق اور رفاقت حفیظ شامل ہیں۔اسکے علاوہ محفل میں کئی معزز شخصیات اور مکرم اساتذہ کرام جن میں سید نصیر بخاری،نثار احمد بابا،بشیر احمد الائی،غلام نبی الائی،عبدل خالق،غلام احمد یتو،الطاف حسین،ہارون رشید،بشیر احمد،عبدل رشید الائی،غلام احمد میر،دانش وانی،نادم بشیر اور کئی دیگر باشندگان واری پورہ کے علاوہ سکولی بچے بھی شامل رہے اور اپنی تقاریر سے حاضرین محفل کو مستفید کیا۔آخر پر ڈاکٹر مبارک لون نے تحریک شکرانہ جبکہ محفل کی نظامت کے فرائض معروف شاعر اور ادیب نثار اعظم نے انجام دیے۔صدارتی خطبے میں شاد دردپوری کے علاوہ شہناز رشید نے ہم سخن کلچرل اینڈ ویلفئیر آرگنائزیشن کے تمام ادبی و سماجی سرگرمیوں اور کاموں کو خوب سراہا۔فورم کے روح رواں ڈاکٹر ریاض ربانی کشمیری نے مستقبل میں بھی ایسی خوبصورت تقاریب منعقد کرنے کا عزم جتایا۔۔۔۔۔۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ