جی این کے پبلی کیشنز متوقع پروگرام

جی۔این۔کے پبلی کیشنز اور انجمنِ شعر و ادب کے باہمی اشتراک سے محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا

پریس ریلیز
سرینگر۔۵۲/مارچ ۲۰۲۲

وادیئ کشمیر کے معزز اور نوجوان نسل کی شاعرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

جی۔این۔کے پبلی کیشنز اور انجمنِ شعر و ادب کے باہمی اشتراک سے محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا

گذشتہ دنوں یومِ عالمی شاعری کے موقع پرجی۔این۔کے پبلی کیشنز اور انجمنِ شعر و ادب جموں و کشمیر کے باہمی اشتراک سے پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر دفتر بمقام کرا نگر سرینگر میں ایک پُر وقار کثیرالسان مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کلکتہ سے کمال احمد کی ادارت میں شائع ہو رہے ماہ نامہ”انکور“ اورمحمد مسلم وانی کی کتاب”اسلام اینڈ ہیومن ویلفیئر“ کا اجرا ء کیا گیا جو مولانا وحید الدین خان کی کتاب کا انگریزی ترجمہ ہے۔


مشاعرہ میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے شعراء کرام نے شرکت کی اور اپنا کلام پیش کرکے داد و تحسین  حاصل کی۔ ابتدا میں اشرف اشہرؔنے شرکاء مجلس کا پرتپاک استقبال کیا۔اس مشاعرے کی صدارت اردو کی مشہور شاعرہ و ادیب ڈاکٹر فریدہ کول نے فرمائی اور معروف افسانہ نگار و شاعرہ ڈاکٹر نیلوفر ناز نحوی بطورِ مہمانِ خصوصی ایوانِ صدارت میں براجمان رہیں۔ جب کہ انگلستان سے آئے ہوئے مشہور و معروف شاعر جاوید اقبال فہیمؔ مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے مسندِ صدارت پر جلوہ افروز ہوئے۔ تعمیلِ ارشاد کے مدیرِ محترم ناظم نذیر ایوانِ صدارت میں بحیثیت مہمانِ ذی وقار شامل ہوئے جومشاعرے کی تمام کاروائی کا جائزہ لیتے رہے۔ساہتہ اکادمی ایوارڈ یافتہ نسار اعظم نے شاندار طریقے سے نظامت کے فرائض انجام دئے اور ان کی معاونت محترمہ قرت خان نے کی۔ دیگر شعراء کرام کے اسمائے گرامی یوں ہے۔اشرف بابا، عاصم اسدی، یاسمین شاداب، رخسانہ پروین،جی۔این۔شاکر،ریاض ربانی کشمیری،شائستہ بخاری،زینب شفیع، مشتاق مفیضی، توحیدہ ناز،ماریہ قادری، عشرت گل، رفعت آراء، زینب شفیع، منظور احمد کمار،بٹ سمیرا اورطوبہ خورشید قابلِ ذکر ہیں۔


ڈاکٹر پروفیسر نیلوفر ناز نحوی نے اپنے صدارتی خطبہ میں وقت کی اہمیت و آفادیت کو سمجھنے پر زور دیا یے اور کلام میں جدت لانے پر اکسایا ہے جب کہ جاوید اقبال فہیم نے شاعری میں اپنے آس پاس کے ماحول کی عکاسی کرنے پر زور دیا اورناظم نذیر نے ایسی نشستوں کے اہتمام پر مزید تیزی لانے پر توجہ دلائی اور شاعری میں نئے خیالات اور مضامین کو پیش کرنے کی ترغیب دی۔آخر پر صدرِ مشاعرہ ڈاکٹر پروفیسر فریدہ کول نے جی۔این۔کے پبلی کیشنز اور انجمن شعر و ادب جموں و کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میزبان ڈاکٹر غلام نبی کمار اور اشرف اشہرؔ کی محنت اور کوششوں کو سراہا اور شرکاء محفل کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ مطالعہ پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، آخر پر تمام شعراء کرام کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔ اختتامِ نشست پر ڈاکٹر غلام نبی کمار نے تمام مہمانان و شرکاء مجلس کی آمد پر اظہارِ تشکر کیا۔


مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ