ادبی خبریں

“اردو کارواں ممبئی و اورنگ آباد کے اراکین کا مالیگاوں اردو کتاب میلے کا دورہ اور منتظمین کا اعزاز”

نیوز ڈیسک

30 دسمبر / 2021

سید اطہر احمد کے ذریعہ

اردو کارواں ممبئی و اورنگ آباد کے صدر فرید احمد خان ، جنرل سیکرٹری شبانہ خان, اور رابطہ کار اردو کارواں اورنگ آباد نفیسہ شیخ نے اراکین اردو کارواں کے ہمراہ اردو کتاب میلہ مالیگاوں کادورہ کیا۔بیس افراد پر مشتمل بیرون مالیگاؤں اردو کی کسی تنظیم کے سب سے بڑے وفد کی قیادت میر اردو کارواں فرید خان نے کی۔نیوز چینلوں کے ذریعے سوال پوچھے جانے پر پر کہ اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان صاحب کے اردو کتاب میلہ کے تعلق سے کیا تاثرات ہیں، انہوں نے کہا کہ یہاں آ کر ان کو دلی مسرت ہوئی ہے اور وہ اردو کتاب میلہ کے سبھی منتظمین کا خاص طور پر اعزاز کرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ آیں ہیں۔کیونکہ بڑے ہی مشکل اور صبر آزما حالات میں ان عاشقان اردو نے میلہ کی تیاریاں کی تھیں۔قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر جناب عقیل احمد اور صدر اردو کارواں فرید احمد خان کے ہاتھوں چاروں تنظیموں کے نمائندوں یاسین درگاہی (مالیگاوں سوسائٹی آف ایجوکیشن ممبیء شاخ مالیگاوں) یاسین سر اور وسیم سر (سنی بک ڈپو انجمن محبان اردو کتب مالیگاوں) مشتاق احمد مشتاق (انجمن ترقی تعلیم ہای اسکول) عمران آمین (مہاتما گاندھی ودیا سینٹر سٹی کالج) اور امتیاز خلیل، اردو کتاب میلہ انچارج مالیگاوں کو شاندار میمینٹو سے نوازا گیا۔

عقیل احمد ڈایریکٹر قومی کونسل نے سبھی منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ” ان مشکل حالات میں سبھی بے حد شاندار طریقے سے میلے کا انعقاد کیا اور ان تمام قوانین کی پابندی کرتے ہوئے انعقاد کیا جو کرونای دور میں لاگو ہیں. مالیگاؤں ابتداء ہی سے اردو زبان و ادب کی ترقی اور بقا کے لئے بہت زرخیز زمین رہا ہے 2014 میں یہاں اردو کتاب میلے کا انعقاد ہوا تھا تب کتابوں کی خرید و فروخت کے سلسلے ایک بڑا ریکارڈ قایم ہوا تھا اور یہ ریکارڈ مالیگاؤں میں ہی ٹوٹے گا اور ریکارڈ توڑ پیمانے پر کتابیں خریدی گیںء۔ انھوں نے مزید کہا کہ کرونا اس دور میں جب زندگی تھم سی گئی ہے ادبی نشستوں کا دور تقریباً تھم سا گیا ہے اردو کتاب میلہ مالیگاوں کا انعقاد ادبی دنیا کے لیے خوش آئند سوغات سے کم نہیں اور اس کے لے سارے اہلیانِ مالیگاؤں خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ نوجوان شاعر و ادیب محسن ساحل نے بھی اردو کتاب میلہ کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اردو کتاب میلہ میں بہترین اور نایاب اردو نایاب کتابوں کا ذخیرہ دستیاب ہوتا ہے اور کتابوں کی یہ کشش انہیں مالیگاؤں کی طرف کھینچ لائی ہے۔شبانہ خان نے کہا کہ ایک سو ساٹھ سے زیادہ کتابوں کے بک اسٹالوں پر دنیا کے ہر موضوع پر بیش قیمت کتابیں موجود ہیں، فیس بک واٹس اپ کے اس دور میں کتابوں کے اسٹال سے بچوں کو کتابیں خریدنے دیکھ کر انہیں بے پناہ مسرت ہوئی اور منتظمین کو مبارکباد کہ ان کی اس بے مثال کوششوں نے بچوں کو کتابوں کی خرید کی طرف مائل کیا ہے۔

صدر فرید احمد خان، اور جنرل سیکرٹری، رابطہ کار اردو کارواں اورنگ آباد نفیسہ شیخ کے علاوہ محسن ساحل، عرفان سوداگر، راشدہ کوثر، اشرف ریشم والا، شاعرہ و ادیبہ تبسم ناڈکر، شاعرہ و ادیبہ طلعت سروہا،نوجوان شاعر معین احمد اشفاق قریشی،عبدل قیوم، و دیگر اراکین اردو کارواں موجود تھے۔

اس وفد نے کیء اہم بک اسٹالوں کا جائزہ لیا اور کتابیں خرید کر حوصلہ افزائی کی۔سبھی منتظمین اور شرکاء کتاب میلہ نے اس وفد کی بھرپور خوش دلی سے استقبال کیا اور اعزاز سے نوازنے پر بہت شکریہ ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ