جی این کے اردو
27 دسمبر /2021
*اُڑان چلڈرن فیسٹیول کا آغاز*تقریباً دو سال کے بعد اسکولس شروع ہو رہے ہیں۔ اس عرصے میں طلباء کا تعلیمی سرگرمیوں سے زیادہ رابطہ نہیں رہا۔ اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے بی ایم سی سیکنڈری اسکولس کے اساتذہ نے بی ایم سی کی سیکنڈری اسکولس کے نہم اور دہم جماعت کے طلباء کے لئے *اڑان چلڈرن فیسٹیول* کے انعقاد کرنے کہ منصوبہ بنایا۔ اس منصوبہ کو روبہ عمل لانے کے لیے مزید تقویت بیٹ آفیسر محترمہ خان نسرین آرزو صاحبہ نے فراہم کیا۔ *آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن* اور روزنامہ *ہندوستان* کے اشتراک سے منعقد ہونے جا رہے اس چلڈرن فیسٹیول کو آنلائن اور آف لائن طریقے شروع کیا گیا ہے۔ بی ایم سی سیکنڈری اسکولس کے نہم اور دہم جماعت کے طلباء کے 31 دسمبر 2021 تک آنلائن رجسٹریشن کرنا ہے۔ اس کے بعد انہیں تین مقابلوں میں سے کسی ایک میں شرکت کرنے کا موقع ملےگا۔ *اُڑان چلڈرن فیسٹیول* کو کامیابی سے منعقد کرنے میں خان الیاس سر، اخلاق انصاری سر، سید فہیم سر، سید عرفان سر، خلیل شاہ سر، سید صلاح الدین سر، اقبال شاہ سر، انصاری فہیم سر، عظمت شیخ سر،اکبر شیخ سر، محمد اسلم سر کی کوشش جاری ہیں۔اُڑان چلڈرن فیسٹیول میں تقریری مقابلہ، مضمون نویسی اور وڈیو میکنگ مقابلہ شامل ہیں۔ہر مقابلے میں اول، دوم اور سوم نقد انعامات کیساتھ ترغیبی انعامات بھی دیئے جائے گے۔اس مرتبہ ہونے جا رہے دوسرے چلڈرن فیسٹیول کے نتائج 30 جنوری 2022 کے بعد ظاہر کیے جائیں گے۔پچھلے سال بھی اس طرح کا چلڈرن فیسٹیول AIITA کے زریعے منعقد کیا گیا تھا جس میں بی ایم سی سیکنڈری کے 41 اسکولس کے 506 طلباء نے شرکت کی تھی۔ کامیاب طلباء کو انعامات سے نوازا گیا تھا۔ طلباء نے اس کو بہت پسند کیا تھا۔ ساتھ میں تین سب سے زیادہ طلباء کو شریک کروانے والے اسکولس کے اساتذہ کو بھی ٹرافی اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا تھا۔