خبریں سیاسی

13-20-25 مئی اور یکم جون اقلیتوں کے لیے اہمیت کے ایام

جی این کے اردو، 10 مئی 2024

13- 20- و 25 مئی اور یکم جون اقلیتوں کے لئے انتہائی اہمیت کے ایام ـ

ووٹ کاضرور استعمال کریں

ووٹرسلپ کی زیراکس کرواکر رکھ لینے کا مشورہ اقلیتیں اپنے ووٹوں کا متحدہ استعمال کریں ـ سابق پروفیسر مہہ جبین اختر کا بیانحیدرآباد 8- مئی ( راست ) سابق پروفیسر مہئہ جبین اخترسابق صدر شعبہ عربی وچیرمن عثمانیہ یونیورسٹی’ ڈائریکٹردائرة المعارف عثمانیہ یو نیورسٹی ِحیدرآباد نے اپنے بیان میں کبہا کہ پیر 13ـ مئی کو ریاست تلنگانہ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے علاوہ 20و 25 مئی اور یکم جون کو ملک بھر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں مختلف حلقوں سے ووٹ بیداری مہم چلائی جارہی ہے اورایک ایک ووٹ کی اہمیت سے واقف بھی کرایا جارہا ہے پروفیسر مہہ جبین اختر نے کہاکہ راۓ دہی کے دن ہم سب کو اپنے گھروں سے نکلنا اور ووٹ ڈالنا ہوگا اس کو تعطیل کادن یا آرام کا دن نہ سمجھیں بعض کارپوریٹ ادارے راۓ دہی کے دن بھی چھٹی نہیں دیتے ایسے اداروں سے وابستہ ملازمیں ووٹ ڈالنے کے لئے پرمیشن کی درخواست ابھی سے دیدیں اس دن اپنےگھر یا خاندان کے کسی بھی فنکشن کو ٹال دیں اوریہ بیحد ضروری ہے بلکہ یہ ایک دستک ہے جو قدرت اور حالات کی طرف سے ہمیں دی جارہی ہے ووٹ ڈالنے کو ہم فرض عین سمجھیں تمام ووٹرس راۓ دہی کے دن صبح7 بجے سے قبل ہی پہنچ جائیں پولنگ کا وقت 7 بجے سے شروع ہورہا ہے جو شام 5بجے ختم ہو جاۓ گا آخری وقت تک ہر گز ہر گز انتظار نہ کریں اولین وقت میں ووٹ ڈال دینے سے ہم گرمی کی شدت اور ہجوم سے بھی بچ سکتے ہیں ووٹ ڈالنے میں سُستی ‘ کاہلی اور غفلت سے ہمارے مستقبل کے بہت بڑے خسارہ کا اندیشہ ہے میری ایک اور گزارش یہ ہے کہ راۓ دہی کے دن اپنا ناشتہ’ چاۓو ودیگر کاموں کو 7 بجےصبح سے پہلے مکمل کرلیں یا پھر ووٹ ڈالنے کے بعد ہی ناشتہ کریں – اور یہ بات بھی اہم ہے کہ ہمارے ووٹوں کا بٹوارہ نہ ہو سب اقلیتیں آپس میں مشاورت کرتے ہوۓ ایک ہی پارٹی کو ووٹ دیں الگ الگ امیدوار کو ووٹ دینے سے فرقہ پرستوں کو تقویت ملتی ہے اور ایسا ہر گز ہونے نہ دیں اپنے گھروں ‘ عبادتگاہوں ‘ خاندان ‘ محلوں میں یہ فیصلہ کرلیں کہ ہم سب ایک ہی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے اس سلسلہ میں اپنی اپنی ذاتی راۓ اور رنجشوں کو اہمیت نہ دیں بلکہ ملک اور قوم کے مفاد میں ووٹ دیں یہ بات بھی اچھی طرح ذہن نشین ہونی چاہئیے کہ تدبیر کے ذریعہ ہی تقدیر سنورتی ہے غافلوں کی خدابھی مدد نہیں کرتا ـ انہوں نے انتخابی عہدیداروں سے خواہش کی کہ پولنگ بوتھس پر شامیانوں کا بڑے پیمانہ پر انتظام کیا جاۓ اسکے علاوہ راۓ دہندوں اور انتخابی عملہ کے لئیے برقی پنکھے اور پینے کے پانی کے موثر بندبست بہت ضروری ہے گزشتہ انتخابات کے موقع پر عوام بالخصوص خواتین نے اس بات کی شکایت کی تھی کہ شامیانوں کا بہت ہی محدود پیمانہ پر انتظام تھا علاوہ ازیں انتخابی عملہ کو پولنگ بوتھس پر ایک دن قبل رات میں قیام کی کوئی دشواری پیش نہیں آنی چاہئیے پولنگ عملہ کو بروقت اور معیاری طعام کا بندوبست نہایت ضروری ہے انہیں دن بھر ٹھنڈا اور صاف پانی مہیا کیا جانا چاہئیے پروفیسر مہہ جبین اختر نے کہا کہ پولنگ بوتھس کے احاطہ میں بنچس اور کرسیوں کا انتظام لازمی ہے ضعیف العمر افراد وخواتین اور شیر خوار بچوں کے ساتھ آنے والی خواتین کو اس سے بڑی سہولت ہوگی اور ان کو ووٹ ڈالنے کا وہاں موجود لوگوں سے پہلے ہی موقع دیا جاۓ تو یہ انسانیت نوازی ہوگی تمام راۓ دہندوں سے ایک بات کہنا چاہوں گی کہ وہ الکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے دی جانے والی ووٹر سلپ کو زیراکس کرواکے بہت ہی محفوظ طریقہ سےرکھیں یہ ووٹر سلپ مستقبل میں ہمارےبہت کام آسکتی ہے ایک اور اہم بات یہ کہ ای وی ایم مشین کے ووٹ کے بٹن کو اس وقت تک دبائیں رکھیں جب تک آواز نہ آۓ اور بازو اسکرین پر پرچی یا کاغذ آنے تک نظر رکھیں یہ بھی لازمی ہے کہ انگلی پر سیاہی لگانے کے بعدیہ بھی ضرور دیکھیں کہ آفیسر کنٹرول یونٹ کو دبارہا ہے یا نہیں کیونکہ کنٹرول یونٹ کا بٹن نہیں دبایاگیاتو ای وی ایم پر ووٹ بیکار ہوجاۓ گا ان دو باتوں کا خوب دھیان رکھیں ـ اگر پولنگ بوتھ پر ووٹر لسٹ میں آپ کا نام نہ ہوتو انتخابی عملہ سے بحث وتکرار نہ کریں بلکہ اس کا حل کیا ہے وہ معلوم کرتے ہوۓ اپنے ووٹ کا استعمال کریں

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu