قلم کار سے ملاقات

ڈاکٹر امجد حسین حافظ کرناٹکی کے ساتھ ڈاکٹر غلام نبی کمار کی ایک خاص ملاقات

جی این کے اردو ڈیسک

ڈاکٹر امجد حسین حافظ کرناٹکی کے ساتھ ڈاکٹر غلام نبی کمار کی ایک خاص ملاقات


شیخ العالم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام قلم کار سے ملاقات میں آج کے ہمارے مہمان ہیں محترم حافظ کرناٹکی صاحب۔ حافظ کرناٹکی صاحب کرناٹک کے علاقہ شکاری پور شیموگہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام امجد حسین ہے جب کہ ادب کے میدان میں حافظ کرناٹکی کے نام سے مشہور ہوئے۔ حافظ کرناٹکی گذشتہ کئی دہائیوں سے تخلیقی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ حافظ کرناٹکی کی اب تک 82 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ انھوں نے اردو کی بیشتر اصناف میں طبع آزمائی کی اور سب میں کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں۔ حافظ کرناٹکی اردو اکادمی کے تین سال تک چیرمین رہے۔ ان کی سرپرستی میں اکادمی سے پانچ رسالے نکلتے رہے جس میں بچوں کے تعلق سے ایک رسالہ ادب اطفال نام سے بھی شائع ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ سہ ماہی “اذکار “بھی ان کے دور ہی میں اکادمی سے شائع ہوتا رہا، اب اکادمی سے ان رسائلِ کی اشاعت موقوف ہو چکی ہے۔ حافظ کرناٹکی صوبہ کرناٹک کے ایک معروف سماجی کارکن ہیں۔ موصوف المعمین ایجوکیشنل سوسائٹی کے موجودہ وائس چیرمین بھی ہیں جو ایک خود مختار تعلیمی ادارہ ہے جس کی بنیاد 1966 میں ڈالی گئی تھی۔ اس کے ماتحت صوبہ کرناٹک کے تقریباً دو سو اسکول کام کر رہے ہیں۔ المعمین ایجوکیشنل سوسائٹی ہندوستان کے تعلیمی اداروں میں بہت مقبول ہے۔ اس ادارے کے کئی کالج بھی ہیں۔ حافظ کرناٹکی چلڈرنز اکادمی کرناٹک کے چیرمین ہیں جس کے زیر اہتمام وہ وقتاً فوقتاً مختلف نوعیت کے خصوصاً اردو ادب سے متعلق پروگرام منعقد کرتے رہتے ہیں۔ حافظ کرناٹکی نے ردو کی بیشتر اصناف میں لکھا ہے ۔ انھوں نے اردو کی تمام قابلِ ذکر اصناف میں اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ موصوف شاعر نے ادب کی بے انتہا خدمت کی ہے اور دن رات اسی میں لگے رہتے ہیں اور ہر وقت اردو ادب کی خدمت کے لیے تن من دھن سے تیار رہتے ہیں۔ انھوں نے نطم اور نثر دونوں میں لکھا ہے ۔ حافظ کرناٹکی کی چند اہم کتابوں میں ” ساز وطن” “غزل ساز” “شان غزل” الله جمیل ” بچوں کی غزلیں ” ننھی منی غزلیں ” گلشن گلشن شبنم شبنم ” “ہمارے نبی” “رباعیات حافظ” جلد اول، دوم، سوم چہارم وغیرہ کے علاوہ نثر میں “ادب اطفال اور ہماری ذمہ داریاں” قابل ذکر ہیں۔ حافظ کرناٹکی پر کئی پی ایچ ڈی مقالے لکھے جا چکے ہیں جس میں فرحت حسین خوشدل بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر آفاق عالم صدیقی نے بھی حافظ کرناٹکی پر ایک ضخیم کتاب لکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ