خبریں ریاستی

تعلیم کے ذریعہ ہی جہالت کو دور کیا جا سکتا ہے: ڈاکٹر حافظ کرناٹکی

جی این کے اردو، 28/ فروری 2023

 تعلیم کے ذریعہ ہی جہالت کو دور کیاجاسکتا ہے
چن پٹن میں برینی اسٹار اسکول کا سالانہ اجلاس،ڈاکٹرحافظ کرناٹکی اورعظمت اللہ بیگ کو تہنیت
چن پٹن:


معروف تعلیمی ادارہ برینی اسٹار کا سالانہ جلسہ شتمان اتسو بھون میں  منعقد ہوا، جس میں طلبا و طالبات، سرپرست، عمائدین شہر، شعراء اور ادباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کرناٹک اردو اکیڈمی کے سابق چیرمین ڈاکٹر امجد حسین حافظ کرناٹکی اوراکیڈمی کے سابق رجسٹرار مرزاعظمت اللہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ نیز عبیداللہ خان، نورالدین،  سید عظمت اللہ، ای سی او جنا، عشرت ، ناظمہ ، علیم اور وسیم، پرنسپل نزہت  تبسم، رفاعی اور دیگر حاضر تھے۔ اس موقع پر  ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے اپنے خطاب میں سرپرستوں اور طلباء  کی دلجوئی کرتے ہوئے اپنے تعلیمی اور تربیتی اشعار سے نوازا، ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے صاف صاف کہا کہ آج ہم تعلیم کے بغیر جی نہیں سکتے۔ تعلیم ہی ہمارا مستقبل ہے۔ تعلیم کے ذریعہ ہی جہالت کو دور کرسکتے ہیں۔ تعلیم ہی انسان کو انسان بناتی ہے۔ تعلیم  سے احساس و مروت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ ملک اور ملت کی محبت کا جذبہ تعلیم ہی سے پیدا ہوگا۔

ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے کہا کہ چن پٹن ایک تاریخی شہر ہے۔ یہ صرف کھلونوں سے نہیں اردو ادیبوں اور شاعروں سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ یہاں صوفی شاعر، اچھے اچھے غزل گو شعراء موجود ہیں۔ یہاں حضرت عقیل شاہ رحمة اللہ علیہ آرام فرما ہیں۔ اس بستی میں بہت سے اہل علم موجود ہیں اور یہاں کے کئی افسران مختلف محکموں سے جڑے ہوئے ہیں ۔ چن پٹن ایک تعلیمی گہوارہ ہے اور اس کا ماضی نہایت شاندار رہاہے۔ کرناٹک اردو اکیڈمی کے سابق رجسٹرار مرزاعظمت اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے حافظ کرناٹکی کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کو یاد کیا اور چن پٹن کی تاریخ سے آگاہ کیا اور تعلیم پر مستقل اپنا سفر جاری رکھنے کی طلبا و طالبات کو تلقین کی۔انہوںنے برینی اسٹار کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی،

اس موقع پر ڈاکٹر حافظ کرناٹکی اور مرزاعظمت اللہ کو خصوصی طور پر تہنیت پیش کی گئی۔ساتھ ہی سہیل نظامی، سید عبدالکریم، شاہد قاضی، سید یحییٰ، روف امد ہلور اور دیگر کو اعزاز پیش کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

GNK Urdu

ایک تبصرہ چھ