12/02/23 جی این کے اردو نیوز ڈیسک:
مدارس اور علماء کا اِس مُلک اور پوری قوم پر احسان ھے : مفتی محمد ھارون ندوی
پونے کونڈوہ، مدرسہ خیر العلوم کے سالانہ اجلاس میں علماء کا اہم خطاب
پونے ،مہاراشٹر 13/فروری
مسلمانو! یہ مدارس دین ،ایمان اور اسلام کے قلعے ھیں ، اِن مدارس سے پڑھ لکھ کر نکلنے والے علماء کا اور اِن مدارس کا مُلک اور خصوصاً پوری اُمّت پر بڑا احسان ھے، مُلک کی آزادی سے لیکر آج تک یہ مدارس یہ علماء مُلک اور ملت کی حفاظت اور خدمت کر رہے ھیں، مُلک کو آزادی دلانے اور اِس اُمت کی تمام دینی اسلامی ضروریات کو پورا کر رہے ھیں، پیدائش پر ہمارے کانوں میں اذان دینے سے لیکر ھماری آخری نمازِ جنازہ پڑھانے تک یہ علماء ہماری خدمت کر رہے ھیں، مسلمانو ! اِن علماء اور مدارس کی حفاظت،خدمت اور اِن کا ہر طرح سے تعاون ھماری سب کی پہلی ذمے داری ھے، کیوں کہ یہ مدارس حکومت کی بھیک اور خیرات پر نہیں چلتے،ہمارے بزرگوں نے کبھی بھی حکومت سے مدد نہیں لی، کیوں کہ وہ علماء جانتے تھے کہ پھر مدارس پر بھی ہمارا کنٹرول نہیں رھے گا، مسلمانو ! اپنے بچوں کو دین اسلام اور ایمان کی بُنیادی تعلیم اتنی دیدو کی کوئی ڈاکو اُنکے ایمان اور اسلام پر ڈاکہ ڈالنے میں کامیاب نہ ہوسکے،اُنکے ایمان کو خرید نہ سکے، ایسے بھت ھی پیارے اہم ترین خیالات کا اظہار مُلک کے مشہور معروف عالم دین اور بیباک صحافی،مقرر، جمعیت علماء ضلع جلگاؤں کے صدر حضرت مفتی محمد ھارون ندوی نے اپنے تفصیلی خطاب میں فرمایا، مدرسے کے طلباء نے بھی بڑا پیارا پروگرام پیش کیا،نعت پاک،تقاریر،مکالمے بڑے پیارے انداز میں بچّوں نے پیش کیا اور خوب انعامات حاصل کیا،کونڈوا پونے کے ویلکم هال میں مولانا شہاب الدین صاحب کے مدرسے خیر العلوم کا یہ سالانہ اجلاس مفتی محمد ھارون ندوی صاحب کی ھی صدارت اور قاری محمد ادریس صاحب ،صدر جمعیت علماء پونے کی قیادت میں منعقد کیا گیا تھا ، اِس پروگرام میں شھر کے علماء ائمہ اور معززین بڑی تعداد میں تشریف لائے تھے ، مولانا نظام الدین فخر الدین ،مولانا رزین اشرف ندوی ،زاہد بھائی ،حافظ بِسمِ اللہ صاحب ،قاری شعیب ،مفتی احمد صاحب قاسمی ،مفتی آفتاب عالم ،حاجی گُلزار صاحب ،قاری یاسین ،مولانا یونس ،عنایت اللہ صدیقی ،مولانا احسان صاحب اور بھی کئی علماء اور ہزاروں افراد مفتی محمد ھارون ندوی کو سننے کے لئے حاضر ہوئے ،مولنا شہاب الدین صاحب کی محنت اور لگن کام آئی ،اللہ نے اس پروگرام کو بیحد کامیاب فرمایا ،مفتی صاحب کی ھی رقت آمیز دُعا اور مولانا شہاب الدین صاحب کے شکریہ کے کلمات پر پروگرام ختم ہوا ۔۔